رمضان میں شیطان بند ہوتا ہے اور ملزمان کو ضمانت مل رہی ہے،سپریم کورٹ

محکمہ بلدیات سندھ کے 200سے زائد ملازمین کی عبوری ضمانتیں منظور کرتے ہوئے جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیئے کہ رمضان میں شیطان بند ہوتا ہے اور ملزمان کو ضمانت مل رہی ہے۔

واضح رہے کہ ملزمان پر بلدیات کے مختلف منصوبوں میں کرپشن کے الزامات ہیں ۔

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے محکمہ بلدیات گڑھی یاسین سندھ کے ملازمین کی نیب کیس میں درخواست ضمانت پرسماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں ضمانت قبل ازگرفتاری 2،2 سال برقرار رہتی ہے، یہ دنیا کا واحد ملک ہے جہاں فوجداری نظام انصاف کا یہ حال ہے، سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کو کہا کہ پیسے جمع کراؤ اور گھر جاوَ۔

جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیئے کہ رمضان میں شیطان بند ہوتا ہے اور ملزمان کو ضمانت مل رہی ہے، ملزمان کے ساتھ یکساں سلوک ہونا چاہیے، قومی مفاد میں نیب کے اقدامات پر بات ہوسکتی ہے۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے محکمہ بلدیات کے 200 سے زائد ملازمین کی عبوری ضمانتیں منظور کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے تمام ملزمان کو سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی اور کہا کہ سندھ ہائی کورٹ میرٹ پر تمام کیسز کا جائزہ لے کر فیصلہ دے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >