افغانستان سے ویزے پر آئے بھتہ خور دہشت گرد دھر لئے گئے

افغانستان سے ویزے پر آئے بھتہ خور دہشت گرد دھر لئے گئے

محکمہ انسداد دہشت گردی کی کامیاب کارروائی سامنے آگئی، افغانستان سے ویزے پر آئے بھتہ خور دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان پشاور میں بھتے وصول کر رہے تھے،محکمہ انسداد دہشت گردی حکام نے بتایا کہ پشاور سے کالعدم تنظیم کے 2 غیر ملکی بھتہ خوروں کو پکڑا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، دہشت گرد افغانستان سے بھتہ وصولی کے لیے 60 دن کے ویزے پر آئے تھے، قبضے سے موبائل، سمز اور زائد المیعاد پاسپورٹس برآمد کرلئے گئے ہیں،ملزمان نے پشاور کے مختلف شہریوں سے بھتہ طلب کیا تھا، بھتہ نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔

دوسری جانب آج صبح سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم دہشت گرد ہلاک کردیا،ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں آپریشن کیا تھا، کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد پیر عرف اسد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پیر عرف اسد 2006 سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن تھا، پیر عرف اسد نے بیت اللہ محسود گروپ میں رہ کر دہشت گردی کارروائیاں انجام دی تھیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >