وزیراعظم آج سرگودھا میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے،کتنے گھر تعمیر ہونگے ؟

وزیراعظم عمران خان سرگودھا کا دورہ کرینگے،جہاں وہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کاسنگ بنیادرکھیں گے،پہلے مرحلے میں 10ہزار گھر تعمیر کیے جائیں گے، پہلا مرحلہ ایک سال میں مکمل کیا جائے گا،وزیراعظم کے دورے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں،نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہیلی پیڈ اورپنڈال تیارکرلیا گیا اور پولیس کی بھاری نفری جھال چکیاں بائی پاس پرتعینات کر دی گئی،وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہوں گے۔

ضلع سرگودھا میں 6 مقامات پر 3 مرلہ کے کل 1,175 گھر بنائے جائیں گے،حکومت پنجاب اس منصوبے کے لیے زمین مہیا کرے گی اور دیگر سہولیات فراہم کرے گی۔ تعمیراتی کام میں فرنٹیر ورکس حصہ لیں گے،بینک آف پنجاب مارٹگیج کی سہولت فراہم کرے گا،جس کے تحت مستحق افراد گھر کی کل قیمت آسان اقساط میں ادا کر سکیں گے۔

اس منصوبے میں گھروں کی آلاٹمنٹ کے لیے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی مستحق افراد میں قرہ اندازی کے ذریعے گھر الاٹ کرے گی،منصوبے کے لیے 33,528 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر چوہدری فوادچوہدری کہتے ہیں کہ اسلام آباد اور لاہور کے بعد آج وزیر اعظم ‎ سرگودھا میں ہزاروں گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا آغاز کرنے جا رہے ہیں،یہ کیسے ہو سکتا ہے کہنے والے سیاسی مخالفین اب شرمندہ ہیں،ترقی کا سفر جاری رہے گا۔

فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ ‏پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ اب حقیقت میں ڈھل رہا ہے، وزیراعظم تعمیراتی پیکج کے تحت بینک لاکھوں گھروں کی تعمیر کیلئے قرضہ دے رہے ہیں، سیمنٹ کی فروخت اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم نے 9 اپریل کو لاہورمیں 35ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا تھا ، جس کے پہلے مرحلے میں 4ہزار اپارٹمنٹس تعمیر ہوں گے جبکہ چھوٹے ملازمین کوگھرکیلئےآسان قرض ،سبسڈی دی جائےگی،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرائے کی رقم بینکوں کی قسطوں میں ادا کر کے گھرکے مالک بن سکتے ہیں،جون تک پورے پاکستان کا ڈیٹا ہمارے پاس ہوگا، ڈیٹا کے مطابق ہم غریب گھرانوں کو براہ راست سبسڈی دیں گے۔

  • Good effort by IK but it will not help Pakistan cause as there are too many obstacles in way of ik. Just imagine the corrupt ppp,pmln backed by corrupt judiciary and corrupt establishment. I was very hopeful for Pakistan future in case pti comes to power. Now all hope is gone as despite ik immense efforts nothing positive can be hoped for Pakistan future.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >