اچھی خبر : اس سال پاکستان میں گندم کی پیداوار کے تمام ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان

پاکستان کیلئے خوشی کی خبر سامنے آگئی، پاکستان کی گندم کی پیداوار رواں سال گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دے گی،ایک سروے کے مطابق اس سال گندم کی پیداوار بڑے ریکارڈ سے تجاوز کر کے 28.75 ملین ٹن کو عبور کرسکتی ہے، جو 2016/17 میں گزشتہ 26.67 ملین ٹن کے مقابلے میں دو ملین ٹن زیادہ ہے۔

اگر فصل کی متوقع پیداوارہوتی ہے تو پاکستان کو مزید درآمد کی ضرورت نہیں ہوگی ،مسلسل دو فصلوں کی ناکامی کی وجہ سے اناج کی پیداوار میں کمی کو پورا کرنے کے لئے پاکستان کو گزشتہ سال دو ملین ٹن سے زیادہ اناج درآمد کرنا پڑا،رواں سال پنجاب میں گندم کی فصل جو مجموعی پیداوار کا تقریبا 75 فیصد ہے ، اس سال 21.75 ملین ہونے کی توقع ہے۔

پاکستان میں وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی سید فخر امام نے کہا کہ ملک میں گندم کی قیمت میں اضافہ اس لیے ہوا کیونکہ عالمی منڈی میں گندم کی قیمت پاکستان میں حکومت کی جانب سے طے شدہ قیمت سے زیادہ ہے،

گذشتہ سال جب اپریل اور مئی میں پاکستان میں گندم کی کٹائی کا وقت آیا تو لوگوں نے حکومتی قیمت یعنی 1400 روپے فی من کے حساب سے گندم بیچ دی مگر چند ہفتوں کے اندر ہی یہ جنس پاکستانی منڈیوں خصوصاً کراچی اور پشاور میں 1800 روپے سے لے کر 1900 سو روپے میں فروخت ہونے لگی۔

  • Ik daana nahi milna ghareeb ko, Sindh ki gandum ko fungus lage gi aur baki bach jane wali chori ho jaye gi, Punjab ki gandum afghanistan smuggle ho jaye gi aur baki bachi hui zakheera ker ke mehange damo bechi jaye gi, Is mulk ka kuch nahi hona akela KHAN kuch nai ker sakta sab haram khor hain.

  • Do not count your eggs until they are hatched. IK did the same game in the Exxon Oil exploration in Arabian Sea. So, please, stop giving out such speculative news, which has no basis in reality.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >