تشدد اور شہریوں کی املاک جلانا ، کس اسلام اور نبی کی تعلیمات ؟

کل سے مولانا خادم حسین رضوی (مرحوم) کے صاحبزادے اور تحریک لبیک پاکستان کے امیر سعد حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد سے اس جماعت کے کارکنوں نے پورے ملک میں احتجاج کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے، جہاں کئی جگہوں پر تشدد کے واقعات  بھی سامنے آئے۔

تحریک لبیک پاکستان کے امیر سعد حسین رضوی کی گرفتاری ایک ایسے وقت عمل میں آئی جب یہ جب تحفظؓ ناموس رسالت ﷺ کے نام پر حکومت کی جانب سے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر نہ کیے جانے پر 20 اپریل کو ایک بار پھر اسلام آباد کی جانب احتجاجی مارچ کی دھمکی دی گئی تھی۔

تحریک لبیک کا موقف ہے کہ فرانس نے اسلام دشمنی میں جو کچھ کیا اس کی وجہ سے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پوری دنیا کے مسلم ممالک میں سے صرف ایک پاکستان کی جانب سے اس طرح کے اقدام سے کیا فرانس کو کچھ نقصان ہوا گا؟

اس وقت وزیر اعظم پاکستان دنیا کے مسلم لیڈرز میں اسے ان چند سربراہان میں شامل ہیں جنہوں نے نبی کریم ﷺ کے ناموس کے تحفظ کی اواز اور دنیا میں بڑھے اسلاموفوبیا کے خلاف اواز دنیا کے ہر بڑے فورم پر اٹھائی

جس کو پاکستان اور پاکستان سے بایر مسلم برادری کی جانب سے سراہا بھی گیا۔حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ان سب کوششوں کے باوجود تحفظ ناموس رسالت کے نام ہر جس قسم کا رویہ اس دینی جماعت کی جانب سے اپنایا گیا ہے اسے کسی بھی طرح اسلام کے روح کے مطابق قرار نہیں دیا جا سکتا ۔۔

تحریک لبیک کے کارکنوں نے فرانس یا کسی گستاخ رسول کا کوئی نقصان تو نہیں کیا بلکہ صرف اور صرف پاکستان اور اس کے غریب لوگوں کو ہی نقصان پہنچایا۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق تین افراد ان ہنگاموں کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔پورے ملک میں جگہ جگہ رستے بند کر دیے جس کی وجہ سے لاکھوں شہری کئی کئی گھنٹے سڑکوں پر خوار ہوتے رہے۔کل سے شروع ہونے والا یہ سلسلہ آج بھی جاری رہا جس کے باعث ہزاروں لوگ آج اپنے دفتروں نہ پہنچ سکے۔تو کہیں امن امان برقرار رکھنے کے لیے تعینات پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

مشتعل کارکنوں نے اپنے ہی جیسے عام پاکستانی شہری کی گاڑی پر ڈنڈے برسا کر اپنا غصہ ٹھنڈا کیا۔کہیں مریضوں کو لے جانے والی ایمبولینسوں کو رستہ نہ دے کر اور کہیں انہیں نقصان پہنچا کر ان میں ہسپتال جانے والے مریضوں کی جانوں کو خظرے میں ڈالا۔

کسی نے پولیس سٹیشنوں پر پتھراؤ کیا تو کسی کو آگ ہی لگا کر جانے فرانس کا کون سا نقصان کیا ؟؟ناظرین ختم نبوت ﷺ پر ہم سب کا ایمان ہے ۔ اسلام ہمیں امن کا درس دیتا ہے نا کہ اپنے ہی مسلمان بھائیوں کی املاک کو نقصان پہنچانے کا ۔اس لیے املاک کو نقصان پہنچانے کی بجائے پرامن احتجاج کا راستہ اپنانا چائیے۔

    • Tum khud munafiq ho!!tum ny konsi kitab perhi hoi hy seerat e nabi (saw) per?? Drama bazi hy sab! Akhir ye protest roads per hi kioun hota hy??ghair mulki paiseou per kam kerny waly log ho tum!

      • Akhir hukomat ko zaroorat thi hi kiya unhe arrest kerny ki? Is this not a blatant provocation? Government did this for this to happen. or ya jalao gherao to har jamat kerti he chahe wo PML, PTI, PPP or koi jamat ho. kisi ka bhi leader arrest ho jay to wo party reaction degi. It is understood.

  • اصل یہودی ایجنٹ تو یہ لوگ ہیں۔ مغرب یہی تو کہتا ہے کہ اسلام تشدد سےپھیلایا گیا ہے۔ یہ کیا دکھارہے ہیں دنیا کو ۔ انکی حرکتوں سے کوئی ایک سیرت النبی کی جھلک۔ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تو فر مایا تھا کہ جو جنگ میں راستہ روکے گا اسکا جہاد قبول نہیں ہو گا۔

    • Brother set you priorities. Pakistan me Islam k nam per sirf Nam, islamic holidays and Namoose Risalat k law k ilawa or kiya he? Hummy duniya ko nahi dikhana, ALLAH ko dikhana he, Hum West ko khush ker ne k liye apna eman nahi kho sakty, or jo tashadud ko advertise kiya ja raha he usmy kiya reality he? bahar niklen khud observe karen.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >