ٹی ایل پی پر پابندی لگنے پر امیدوار کو جماعتی وابستگی ختم کرنا ہوگی،الیکشن کمیشن

ٹی ایل پی پر پابندی لگنے پر امیدوار کو جماعتی وابستگی ختم کرنا ہوگیالیکشن کمیش

حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد جماعت سے وابستہ امیدواروں سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ایل پی پر پابندی کے فیصلے سے این اے 249 کے ضمنی انتخاب متاثر ہونے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی لگنے پر امیدوار کو جماعتی وابستگی ختم کرنا ہوگی۔ الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی  کے بعد امیدوار کرین کے نشان پر انتخاب نہیں لڑسکے گا تاہم امیدوار آزاد حیثیت میں انتخاب لڑنے کا اہل ہوگا۔

جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے صورتحال واضح ہونے تک بیلٹ پیپر کی پرنٹنگ روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ این اے 249 پر مفتی نذیر کمالوی تحریک لبیک کے امیدوار ہیں اور ان کا انتخابی نشان کرین ہے۔

  • Ban this party altogether. Don’t allow them to participate in any elections. Power politics makes these Moulvis harder and harder in their stance b/c they think that if they showed leniency in their religious stance, their public will not vote for them. So, keep iqtidaar away from them.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >