سال کے آخر تک تمام تحصیلوں میں ہاؤسنگ منصوبے شروع ہوجائیں گے،وزیراعظم 

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سال کے آخر تک تمام تحصیلوں میں ہاؤسنگ منصوبے شروع ہوجائیں گے جبکہ10  ہزار مہینے کی قسط پر 10 سال میں غریب کے پاس اپنا گھر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سرگودھا میں کم لاگت ہاؤسنگ منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی کاوشوں سے منصوبے پر کام شروع ہوا اور جن لوگوں کے پاس گھر نہیں یہ ان کے لیے اچھا منصوبہ ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایک عام آدمی کبھی اپنے گھر کا سوچ بھی نہیں سکتا، امیر آدمی کو بینک سے قرض مل جاتا ہے، غریب آدمی کے پاس گھر بنانے کیلئے پیسہ نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایسے منصوبے بہت پہلے آنے چاہیے تھے۔ 31 تحصیلوں کے بعد منصوبے میں توسیع کریں گے اور سال کے آخر تک تمام تحصیلوں میں ہاؤسنگ منصوبے شروع ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے 40 فیصد لوگ کچی آبادی میں رہتے ہیں۔ لوگوں کی ڈیمانڈ زیادہ ہے لیکن ہمارے پاس اتنے گھر نہیں ہیں۔ لوگوں نے ان علاقوں میں رہنے کے لیے رجسٹریشن کرائی ہوئی ہے۔ جب تک قانون نہیں تھا بینک قرض دینے کو تیار نہیں تھے اور قانون پاس کرنے پر میں عدلیہ کا شکر گزار ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ مجھے شکایات مل رہی ہے کہ لوگوں کو بینک میں فارم نہیں مل رہے، ان لوگوں کو قرض دیں جو ملک کی دولت میں اضافہ کریں، ہاؤسنگ سیکٹر سے 30 دیگر صنعتیں چلنا شروع ہوجاتی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ آج اس منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے، ہم نے ہر گھر پر 3 لاکھ روپے سبسڈی دی ہے۔

  • پانچ سال مکمل ہونے کے بعد عوام کو نظر آئے گا پی ٹی آئی کی گورنمنٹ نے عوام کے لیے کیا کیا منصوبے شروع کئے ہیں
    ہیلتھ کارڈز ،ہسپتالوں میں بہتری ،ایجوکشن ، ،پولیس میں اصلاحات جاری ہیں اور ساتھ ساتھ تمام چھوٹے بڑے شہروں دیہاتوں میں انفرااسٹرکچر کی بحالی جس میں ہاؤسنگ اسکیم کا اجراء اور چھوٹے بڑے روڈز اور ہائی ویز ،موٹر وے اور سب سے بڑھ کر ٹورزام سیاحتی مقامات کی ترقی اور بہتری جس سے ملک آگے بڑھے گا اور ھزاروں لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم ہوگا۔ انشاء اللہ


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >