ٹی ایل پی نے حکومتی رٹ تباہ کردی ہے، نیکٹا

نیکٹا اور محکمہ داخلہ کی رپورٹ میں میں واضح طور پر کہا گیا کہ ٹی ایل پی نے حکومتی رٹ تباہ کردی ہے،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ جماعت کو انسداد دہشت گردی ایکٹ، 1997 کے رول 11 (بی) کے تحت کالعدم قرار دیا جائے گا۔

حکومت کے چھ کے قریب اداروں نے تحریک لبیک کو پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے، ٹی ایل پی کے حالیہ احتجاج کے نتیجے میں نیکٹا، محکمہ داخلہ پنجاب، اسپیشل برانچ پولیس، انٹیلی جنس بیورو اور وزارت داخلہ اور خارجہ امور نے ٹی ایل پی کو دہشت گردی کا نیا دور قرار دیتے ہوئے اسے سیاسی تشدد اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا اور کہا ہے کہ یہ اب حکومتی رٹ کو تباہ کررہی ہے۔

اس ضمن میں وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہمارے اہم اداروں کی سفارشات کے بعد ہم نے وفاقی کابینہ کو سمری ارسال کردی جس میں ٹی ایل پی پر فوری پابندی لگانے کا کہا گیا،مذہبی جماعت کو انسداد دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے)، 1997 کے رول 11 (بی) کے تحت کالعدم قرار دیا جائے گا۔

شیخ رشید کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ ٹی ایل پی کو کالعدم اداروں میں شامل کرلے گی،وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ٹی ایل پی 79 ویں کالعدم جماعت ہوگی۔

نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے ٹی ایل پی کا نام کالعدم جماعتوں میں شامل کرنے کی سفارش کی ہے، ان سفارشات کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے اپنا نوٹ وزارت داخلہ کو بھجوایا ہے،محکمہ داخلہ پنجاب کی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ ٹی یل پی نے گزشتہ چار سال میں اپنے غیرقانونی اقدامات سے افراتفری کا ماحول پیدا کیا ہے۔ اب اس کے رہنما اور ورکرز صوبائی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم نے ٹی ایل پی پر پابندی کے مسودے کو منظور کرلیا، کابینہ کے ارکان بھی چوبیس گھنٹے کے اندر تنظیم کو بین کرنے کی منظوری دیں گے،شیخ رشید کہتے ہیں پولیس اہلکاروں کواغوا کر کے مطالبات منوانے کی کوشش کی گئی ہے۔

ٹی ایل پی کی پرتشدد کارروائیوں میں 2 اہلکار شہید، 580 زخمی ہوئے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی 30 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا، ٹی ایل پی کے 2 ہزار 63 ارکان کو گرفتار کیا گیا، 115 ایف آئی آر درج کی گئیں۔

  • PTM attacks on army post but muhib-e-watan.
    MQM murdred many peoples in sindh but mubhib-e-watan (govt. alliance)
    PTI attacks parliment / supreme court but muhib-e-watan

    why only Labaik.

    dilon say Labaik Ya Rasool Allah, Tajdar-e-Khatam-e-Nabuwat ka nara nikal sako tu mard ka bacha mane.

    • Jhoot bolna band karo. No one called PTM patriot. Instead, they were labeled as traitors. Those who attacked Army checkpoints were killed. Many PTM activists were picked up by security agencies and their dead bodies were found at deserted places.

      Regarding MQM, there have been numerous operations against MQM in Karachi in which thousands ( yes thousands, not hundreds) of MQM workers were killed by Police, Rangers, and Army. Baloch Separatists who took arms against the state have been killed. TTP has been wiped out.

      Now, tell me how many thousands of TLP workers have been killed. Tum logon nay abhi tak State ki power ko dekha nahin hai. Ab daikhna tumharay 25 saala jaahil ameer ko kaisay nishan e ibrat banaya jaata hai. Finally, don’t become thekaidaar of Ishq e Rasool. We are bigger Aashiq e Rasool ( SAW) than you.

  • Good for nothing government… We badly need people like Justice Faiz Isa…. kuch time baad sab yehi bolo gay…. Establishment ko apni faqar hay islaye unho nay Faiz Isa k khilaf propaganda aur bogus reference bhijwaya hay lakin uski har aat sach sabit horehi hay…


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >