مہنگائی کےستائے لوگوں کیلئے خوشخبری،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے لیے حکومت نے خصوصی اقدام کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے فی لٹر تک کمی کے حوالے سے اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) کی قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہے۔

اوگرا کی سمری میں کہا گیا ہے کہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے لیے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے باعث پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 2،2 روپے فی لیٹر کمی کی جائے گی۔

سمری کے مطابق پٹرولیم لیوی میں اضافہ نہ کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی 15 دن کیلئے تجویز کی گئی ہے۔ جس کی منظوری وزیراعظم کی جانب سے دی جائے گی اور اس کا اعلان آج ہی شام سے ہو گا۔

اوگرا کی جانب سے ارسال کی گئی سمری کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے کمی کے بعد اس کی قیمت 108.35 روپے اورڈیزل کی نئی قیمت 111.08 روپے ہو جائے گی۔

  • Dear All,
    Mehangai Petrol is nahi aati, Diesel se AAti hai, Petrol ameeroon hi zarorat hai issey jitna Mahenga karo utnaa mulk me khushali aigee.

    Jo Teksi driver waghera inko sirf gas ya subsidise petrol diya Jayeee, Petrol ki kemat Rs 170/liter karo, Magar Bijli sasti karoo. taa key Karkhaney chalein.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >