گھیرا تنگ ؟ ٹی ایل پی کے 150سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری

ٹی ایل پی کے پرتشدد احتجاج کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے بھی گھیرا تنگ کردیا، محکمہ داخلہ سندھ نے ٹی ایل پی کے رہنماؤں کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے، جس کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹی ایل پی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اب تک ڈیڑھ سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا جاچکا ہے،محکمی داخلہ سندھ کی جانب سے پولیس کو ٹی ایل اپی رہنماؤں اور کارکنوں کی فہرست بھی دے دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ فہرست میں شامل رہنماؤں کو ایک ماہ کیلئے حراست میں رکھا جائے گا، ان رہنماؤں پر کراچی میں احتجاج کے دوران سڑکیں بندکرنے کے الزامات ہیں، 30 روز کے لیے حراست میں رکھنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق رہنماؤں پر احتجاج کے دوران سڑکیں بند کرنے کے الزامات ہیں،گرفتار افراد میں شر پسندی اور ہنگامہ آرائی میں ملوث ملزمان شامل ہیں،ساؤتھ زون سے 47، ایسٹ زون سے 60 اور ویسٹ زون سے 47 گرفتاریاں کی گئی ہیں،محکمہ داخلہ سندھ نے کہا کہ فہرست میں شامل افراد امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، ا

سلئے قیام امن اور عوامی مفاد کیلئے انہیں گرفتار کیا جائے گا،دوسری جانب پشاور، صوابی اور چارسدہ سے 321 افراد گرفتار کئے گئے، آزاد کشمیر سے 96 کارکن گرفتار کئے گئے۔

  • ان ملک دشمن دہشت گردوں نے چوبیس سالہ نشئی رضوی کے ناپاک ارادوں کو عملی جامہ پہنانے کی خاطر پوری کوشش کی کہ ون کی ان حرام زدگیوں سے پاکستان گرے لسٹ سے نکل کر بلیک لسٹ میں چلا جائے اور اگر ان دہشت گردوں کی بات مان کر حکومت ان کے آ گے گھٹنے ٹیک دیتی تو بلیک لسٹ میں جانے کا نقصان ملک کو تو ہو تا ہی عالمی پابندیوں کی وجہ سے اسی فیصد مدرسے اور کچھ دفاعی منصوبے ایٹمی پروگرام اور بہت سی کلاسیفائیڈ باتیں پاکستان پر تھوپی جانی تھیں اور ایران سے بھی برا حال ہوتا ان پابندیوں سے مگر اللہ نے ان شیطانوں کا شیطانی منصوبہ ناکام بنا دیا اور اللہ کی کرم سے پاکستان بلیک لسٹ میں جانے سے تو بچ گیا مگر اب گرے لسٹ سے دیر میں نکلا جائے گا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >