نیٹ فلِکس سے ملتی جلتی جعلی ایپ سے اینڈرائیڈ صارفین ہوشیار رہیں: این آئی ٹی بی

نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) نے اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے صارفین کو خبردار کیا کہ گوگل پلے اسٹورپر نیٹ فلکس سے ملتی جلتی ایپ فلکس آن لائن کو استعمال نہ کریں۔

این آئی ٹی بی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے پیغام جاری کیا کہ وہ نیٹ فلکس ہی کی طرح دکھنے والی فلکس آن لائن نامی ایپ کا استعمال فوری ترک کر دیں، بورڈ نے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ اگر آپ یہ ایپ استعمال نہیں کرتے تو بہتر ہے اور اگر کر رہے ہیں تو فوری ان انسٹال کریں۔

این آئی ٹی بی نے کہا کہ اس ایپ کے ذریعے ایک خطرناک فائل آپ کے موبائل میں بن جاتی ہے جس کے بعد آپ کے موبائل میں آنے والے واٹس ایپ میسج تک ایپلیکیشن کی رسائی ہو جاتی ہے جس کے مطلب ہے کہ آپ کا ڈیٹا غیر محفوظ ہو جاتا ہے۔

این آئی ٹی بی نے کہا کہ کسی بھی غیر مصدقہ ذرائع سے کوئی ایپلیکیشن یا اس کا اے پی کے ڈاؤن لوڈ نہ کریں کیونکہ یہ آپ کے موبائل اور اس میں موجود ذاتی ڈیٹے کیلئے نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >