وفاقی وزرا وزیراعظم اور جہانگیر ترین کے درمیان رابطے اور معاملات حل کرانے کیلئے متحرک

حکومتی وزرا نے وزیراعظم عمران خان اور جہانگیرترین کے درمیان رابطے کیلئے کوششیں تیز کردیں، حکومتی اراکین اور کابینہ میں شامل وزرا کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں معاملہ افہام وتفہیم سے حل ہو۔

تفصیلات کے مطابق بعض حکومتی وزرا جہانگیرترین سے بیک ڈور رابطے میں ہیں جبکہ وزیراعظم کے قریبی ساتھی بھی جہانگیرترین سے صلح کے خواہشمند ہیں۔حکومتی اراکین کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں معاملہ افہام وتفہیم سےحل ہو، سخت بیانات سے گریز بہت ضروری ہے۔ جہانگیرترین کےہم خیال گروپ کے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے رابطے بھی جاری ہیں۔

چند روز قبل بھی پاکستان تحریک انصاف کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 34 ارکان اور مشیران نے وزیراعظم کو خط لکھا تھا، جس میں وزیراعظم سے جہانگیر ترین کے معاملے پر ذاتی دلچسپی لینے کی درخواست کرتے ہوئے وزیراعظم سے ملاقات کے لیے وقت مانگا تھا۔

اس حوالے سے تحریک انصاف سے ہی تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا تھا کہ کچھ لوگ جہانگیرترین کےخلاف مقدمے بنا رہے ہیں، عمران خان ہمارے کپتان ہیں، ہم کسی قسم کی رعایت نہیں مانگ رہےہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ جہانگیرترین مقدمات کاسامنا کررہے اور اس جدوجہد میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔

  • Excellent narration by Kaptaan.
    In few words he explained the core issues related to Sugar cartels. Kudos to you Kaptaan for being unbiased, impartial.
    Great going IK….the Sky is the limit for you. 👌


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >