کینیڈا میں مقیم ہزاروں غیر ملکیوں کے لئے بڑی خوشخبری

کینیڈا میں مقیم غیر ملکیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی، کینیڈین حکومت نے ہزاروں غیرملکی طلبہ و ملازمین کو کینیڈا کی مستقل رہائش دینے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈین حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کرونا وبا کے دوران خدمات انجام دینے والے غیرملکی طلبہ و ملازمین کو کینیڈا کی مستقل رہائش دی جائے گی۔

اعلان کردہ منصوبہ چھ مئی سے نافذ العمل ہوگا۔ منصوبے کے مطابق میڈیکل و گروسری اسٹور، شیلف سٹاکرز، ٹرک ڈرائیورز اور فارموں میں خدمات انجام دینے والے غیر ملکیوں کو مستقل رہائش دی جائے گی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مستقل رہائش کےلیے مذکورہ شعبوں میں ایک سال تجربے کی شرط ہے جبکہ طلبہ نے اپنی پوسٹ سیکنڈری ڈگری گزشتہ چار برس کے دوران مکمل کی ہو جبکہ بعض پاکستانی طلباء کو بھی سہولت ملنے کا امکان ہے۔

وزیر برائے امیگریشن کا کہنا ہے کہ مذکورہ پروگرام کی مدد سے کینیڈا رواں برس چار لاکھ تارکین وطن کو مستقل رہائش دینے کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گا جو گزشتہ برس سرحدوں کی بندش کے باعث پورا نہیں ہوسکا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >