وفاقی کابینہ میں پھر سے ردوبدل، شوکت ترین وزیر خزانہ مقرر

وفاقی حکومت میں وزارتوں کے قلمدان تبدیل اور ایک نئے چہرے کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ ماہر معاشیات شوکت ترین کو نیا وزیر خزانہ بنایا گیا ہے اور انہیں ریونیو کی ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہیں۔ حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا قلمدان لے کر انہیں وزیر توانائی بنایا گیا ہے۔

وزیراعظم اپنے صوابدیدی اختیارات کے تحت کسی بھی شخص کو 6 ماہ کے لیے وزیر مقرر کرسکتے ہیں اور انہی اختیارات کے تحت شوکت ترین کو وزیر خزانہ کی ذمہ داری دی گئی ہے، لہٰذا مستقبل میں انہیں سینیٹر بنانے یا الیکشن لڑانے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

جب کہ خسرو بختیار کی وزارت بھی تبدیل کردی گئی ہے اور ان سے اکنامک افیئرز کی وزارت لے کر صنعت و پیداوار کی وزارت دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر عمر ایوب سے وزیر توانائی کا چارج واپس لے لیا گیا، انہیں خسروبختیار کی جگہ وفاقی وزیر برائے (اکنامک افیئرز) اقتصادی امور بنا دیا گیا۔ جبکہ ان کی جگہ حماد اظہر کو وزارت توانائی کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کی ذمے داری دی گئی ہے اور وزارت اطلاعات کا قلمدان فواد چودھری کو سونپا گیا ہے۔

یاد رہے کہ فواد چودھری کو گزشتہ روز ہی وزارت اطلاعات کی ذمہ داری تفویض کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا تھا، اس سے قبل سینیٹر شبلی فراز وزیر اطلاعات کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

  • If after 2.5 years, a PM can’t finalize its cabinet and despite so many warnings give important portfolios to useless individuals who have done only harm in the past, then the problem starts at the top.

    Can’t believe IK is that weak in decision making.

    And to my fellow members, I am a PTI supporter since 2002. Don’t start on me. The only thing is that I am not dumb. I can see the difference between black and white unlike patwaaris who are nasli ghulaam. I am not a ghulaam of anyone other than Allah.

    • Bahi mayn tou jis din IK ki govt bani hay ussi din sy keh raha hoon k IK has no ability of decision making and team building. He has zero ability to judge the right person. And I said it because of my years long loyality with PTI but the paid tattoos here always abused me. Kher, in tattooan ki baat ka kiya bura manana, inn sabko bataya bhi tha k tumhara aisa response, PTI ko another Noon, MQM aur PPP bana dayga lakin inki samaj mayn kuch nhi aaya.

      Ab yeah dua karayn k kahin Khan saab Ishaq Dar ko na finance minister bana day, wo hi aik reh gaya hay…

      • جن بیساکھیوں کے سہارے پی ٹی آئی گورنمنٹ چل رہی ھے فی الحال ایسی پر شکر کرنے کی ضرورت ھے عوام نے کونسا پی ٹی آئی کو اکثریت کی گورنمنٹ دی ھے
        کرکٹ کا ورلڈکپ بھی اللّٰہ سے دعاؤں اور کی برکتوں سے جیتا گیا تھا آمید ھے اللّٰہ پاک اس مشکلات میں بھی پاکستان کی مدد فرمائیں گے۔قوم مایوس نہ ہو۔ انشاء اللہ کوئی بہتری اجائے گی اللّٰہ خیر فرمائیں۔ آمین

    • آپکی باتیں درست ہیں لیکن گورنمنٹ کے پاس لگتا ھے اور یہ بھی لگتا ھے اس ڈمپ کو آئی ایم ایف نے کی شفارش پر بھیجا گیا ھے جس کے بعد آئیندہ کے معاملات آئی ایم ایف کے ساتھ چلانے کے لیے گورنمنٹ کے پاس کوئی چوائس نہیں ھے کیونکہ اس کو آئی ایم ایف نے بھیجا ھے دیکھو آگے دعا کرنے سے ہی کام چل سکتا ھے کرکٹ ورلڈ کپ بھی دعاؤں اور معجزوں سے ہی جیتا گیا تھا اب بھی قوم بس دعا ہی کر سکتی ھے

    • سلیپ کا کیچ سب سے مشکل فیلڈنگ کی جگہ ھے اللّٰہ سبحان و تعالیٰ سے دعا کی اشد ضرورت ھے اللّٰہ ان آئی ایم ایف کی مشکلات سے پاکستان کو نجات دلانے۔ آمین

    • بس عمران خان نیت کا صاف انسان ھے لالچی نہیں ھے سب کچھ ملک اور عوام کی خاطر کر رہا ھے کرکٹ ورلڈ کپ میں بھی عمران خان کی نیت صاف تھی ملک اور قوم کی خاطر اللّٰہ نے کامیابی دی۔
      انشاء اللہ یہاں بھی کامیابی ہوگی۔ انشاء اللہ

  • عمران خان نیت کا صاف انسان ھے ملک اور قوم کے لئے آسانیاں پیدا کرنا چاہتا ھے ورلڈکپ میں بھی عمران خان کی نیت صاف تھی ورنہ ٹیم کی کارکردگی سب کو معلوم تھی بس اچھی امید رکھیں اور دعا کریں عمران خان کامیاب ہو جائے اوت اور عمران خان کی کامیابی میں ہی ملک اور قوم کی کامیابی ھے انشاء اللہ


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >