جیسے چور نیلی بتی والی گاڑی گزرنے پر بھی پریشان ہو جاتا ہے ویسے ہی ن لیگ۔۔شہزاداکبر

وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاداکبر نے جاتی امرا میں غیر قانونی زمین کے انتقال سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاتی امرا کا اصل نام موضع مانک ہے، اداروں کی جانب سے پڑتال کی گئی ہے تو پتا چلا کہ پنجاب کی 800 کنال اراضی موضع مانک میں تھی، آج پنجاب حکومت کے پاس ایک مرلہ بھی نہیں۔

مشیر شہزاداکبر نے کہا کہ سرکاری اراضی کسی کے نام ٹرانسفر نہیں ہوسکتی، موضع مانک میں بہت سی زمین 1989 اور 1994 میں ٹرانسفر ہوئی، شریف خاندان نے وحیدہ بیگم سے زمین خریدی، حکومت کا اس میں کوئی دخل نہیں، یہ دونوں پرائیویٹ پارٹیز کے درمیان معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تو صرف شہر میں کنٹینر لگے ہیں لیگی قیادت کنٹینر دیکھ کر پریشان نہ ہو۔ مسماری کنٹینرز کے ذریعے نہیں بلڈوزر کے ساتھ کی جاتی ہے۔ شہزاد اکبر نے کہا چور محلے سے نیلی بتی والی گاڑی گزرنے پر بھی پریشان ہو جاتا ہے، نیلی بتی کو دیکھ کر چور ڈر جاتا ہے یہ کنٹینرز دیکھ کر ڈر گئے ہیں، کنٹینرز سے دیواریں نہیں گرتیں، اس کیلئے بلڈوزر چلانا پڑتا ہے۔

شہزاداکبر نے لیگی رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کی ملازمہ کی ڈیوٹی لگی ہے احتساب کرنے والوں پر تنقید کی جائے۔سنسنی پھیلانے کی کوشش ہو رہی ہے، میرا نام لے کر باتیں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے لیگی رہنما عطااللہ تارڑ سے متعلق کہا کہ سابق اجرتی ملازم عطا تارڑ جنہیں 20 ہزار تنخواہ پر بھرتی کیا گیا تھا، وہ آج کل بڑے لیڈر بنے پھرتے ہیں، میں ان کے فرمودات کا نشانہ رہتا ہوں، شریف خاندان کی ذاتی ملازمہ کی ڈیوٹی لگی ہے کہ صبح شام تنقید کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جا رہی بلکہ پنجاب حکومت تو صرف سرکاری اراضی واگزار کرانے کی مہم چلا رہی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >