کورونا بحران، آئی ایم ایف فنڈ سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر ملنے کا امکان

کورونا بحران، آئی ایم ایف فنڈ سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر ملنے کا امکان

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے کورونا کی عالمی وبا سے متاثر ہونے والے ممالک کی معیشت کو سہارا دینے کیلئے متعارف کروائے گئے پروگرام میں پاکستان کو 2 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے کورونا بحران سے معاشی طور پر متاثر ہونے والے ممالک کیلئے650 ارب ڈالر کا فنڈ مختص کیا ہے۔

یہ فیصلہ آئی ایم ایف کی ایڈوائزری باڈی کے اجلاس کے دوران کیا گیا ، اس فنڈ کی مدد سے بحران سے متاثر ہونےو الے ممالک کو بیرونی ادائیگیوں میں سہارا ملنےکا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کے اسپیشل ڈرائنگ رائٹس سے پاکستان اور ایسے ترقی پزیر ممالک کو معاشی طور پر سہارا ملے گا، پاکستان آئی ایم ایف کے اس پروگرام سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تقریبا 2 ارب ڈالر کی رقم بطور قرض حاصل کرسکتا ہے۔

آئی ایم کے اس فنڈ کا34 فیصد حصہ ترقی یافتہ ممالک کیلئے مختص کیا گیا ہے ، جس کے تحت امریکا کو 113 ارب، جی 20 ممالک کو139 ارب اور ترقی پزیر ممالک کے حصے میں 226 ارب ڈالر کی رقم آئی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>