جہانگیر ترین نے اپنے حامی اراکین کو بیان بازی سے منع کردیا

جہانگیر ترین نے اپنے حامی اراکین کو بیان بازی سے منع کردیا

تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے اپنے حامی اراکین کو بیان بازی کرنے سے روک دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین کے درمیان  ملاقات کیلئے وفاقی وزراء اور اہم پارٹی رہنماؤ ں کی  کوششوں کے بعد جہانگیر خان ترین نے اپنے حمایتی اراکین کو  سیز فائر کی ہدایت کردی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ  کے مطابق  جہانگیر خان ترین سے وفاقی کابینہ کے اہم رکن کی ملاقات ہوئی جس میں  انہوں نے جہانگیر خان سے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے رضا مندی پوچھی۔

کابینہ اراکین اور پارٹی رہنماؤں کی جانب سے وٍزیراعظم اور جہانگیر خان کی ملاقات کروانے کی کوششیں سامنے آنے کے بعد جہانگیر خان ترین نے اپنے حمایتی اراکین کو ٹی وی ٹاک شوز یا میڈیا کے سامنے آئندہ 2 روز تک کسی بھی قسم کا بیان دینے سے روک دیا ہے۔

واضح رہے کہ چینی اسکینڈل کے کیسز میں پھنسے جہانگیر خان ترین نے گزشتہ دنوں اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں ایک عشائیہ دیا تھا جس میں  پنجاب اسمبلی کے 19 اورقومی اسمبلی کے6 اراکین شریک ہوئے تھے، ان 25 لوگوں کے گروپ کو تحریک انصاف ہم خیال گروپ کہا جارہا ہے۔

اس ہم خیال گروہ نے بعد ازاں وزیراعظم کو ایک خط لکھ کر ملاقات کیلئے وقت مانگا اور جہانگیر خان ترین کے کیسز کے حوالے سے وضاحت دینے کی کوشش کی جسے وزیراعظم نے مسترد کردیا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >