وزیرداخلہ شیخ رشید نے سوشل میڈیا پر پابندی لگانے پر معافی مانگ لی

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے 3 گھنٹے سوشل میڈیا سروسز بند کرنے پر معافی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں شیخ رشید نے ملک بھر میں عارضی طور پر سوشل میڈیا سروسز کی معطلی پر کہا کہ معذرت خواہ ہوں سوشل میڈیا کو 3 گھنٹے کے لیے بند کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کو بند کیا کیونکہ ان کی کال ایسی تھی کہ شاید جمعہ کے بعد سڑکوں پر نکلیں، اس لیے سوشل میڈیاکو بند کیاگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ باہر نہیں نکلے اور سارا جمعہ سکون سے گزرا، دہشت گردی اور اشتعال انگیزی پھیلانے والوں کو آج شکست ہوگئی۔

اُنہوں نے آئندہ سوشل میڈیا پر پابندی نہ لگانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ کوشش کریں گے کہ آئندہ سوشل میڈیا سے متعلق کوئی تکلیف نہ ہو۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ ملک کو پیچھے لے جانے والے، انتشتار پھیلانے والوں کو شکست ہوئی ہے۔ ایمبولینسز اور آکسیجن کے ٹرک روکنے والوں کو شکست ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ایل پی کالعدم قرار دے دیا ہے، ان کی تحلیل کے لیے بھی جائیں گے۔ ان کے بینک اکاونٹس، شناختی کارڈز، پاسپورٹ بھی بند کریں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >