وزیراعظم کا کالعدم تنظیم کے پرتشدد مظاہروں کا مقابلہ کرنے پر پولیس کو خراج تحسین

وزیراعظم کا کالعدم تنظیم کے پرتشدد مظاہروں کا مقابلہ کرنے پر پولیس کو خراج تحسین

وزیراعظم عمران خان نے حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان پولیس کو ملک میں انتشار پھیلانے اور حکومت کو بلیک میل کرنے کی منظم کوشش ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران 4 پولیس اہلکار شہید جبکہ 600 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، ہماری قوم ان ہیروز کی مقروض ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے خاندان کی ذمہ داری لیتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کالعدم جماعت کے امیر کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے، مظاہرین نے قانون نافذ کرنے کیلئے اپنے فرائض سرانجام دینے والی پولیس فورس پر شدید تشدد کیا جس میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

بعد ازاں پولیس کی جانب سے کامیاب آپریشن کی بدولت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں جاری یہ مظاہرے ختم کروائے گئے تھے۔

  • اللّٰہ ھمارے قانون نافذ کرنے والےشہداء کے داراجات بلند فرمائے اور ان کے خاندانوں کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔
    آمید ھے حکومت پاکستان ان شہیدوں کے خاندانوں کی مکمل زمہ داری ذمداری اٹھائے گی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >