پاکستان آنیوالوں کیلئے نئی شرائط، موبائل ایپ پر رجسٹریشن کرانا ہوگی

پاکستان آنیوالوں کیلئے نئی شرائط، موبائل ایپ پر رجسٹریشن کرانا ہونگی

بیرون ملک سے پاکستان سفر کرنے والوں کیلئے نئی شرائط سامنے آگئیں، اب اگر بیرون ملک سے پاکستان سفر کرنا ہے تو مسافروں کو اپنی معلومات ایپ پر رجسٹرر کرانا ہوں گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حوالے سے پاس ٹریک ایپلی کیشن ‏متعارف کروادی ہے۔

پاس ٹریک ایپلی کیشن کے ذریعے سفر کرنے سے قبل مسافر کو اپنی سفری معلومات اور صحت سے متعلق تمام معلومات ‏آن لائن دینا ہونگی، معلومات فراہم کرنے کے بعد ہی مسافر کو پاکستان جانے کی اجازت دی جائے گی، جس مسافر نے آن لائن معلومات فراہم نہ کیں انہیں پاکستان میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایپ کے ذریعے معلومات فراہم کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جبکہ تمام ایئرپورٹس اور ‏ایئرلائنز کو فیصلے سے آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت ایئرلائنز کو پابند کیا گیا کہ وہ پاس ٹریک پر معلومات فراہم کرنے والے مسافر کو ہی سفر کی ‏اجازت دیں۔

مسافر یکم مئی سے معلومات آن لائن رجسٹر کروانے کے پابند ہونگے، مقررہ تاریخ سے مسافروں کو اپنی سفری تفصیلات ایپلی ‏کیشن میں رجسٹر کروانا ہوگی، مسافر شرائط پورا کرنے کے بعد ہی سفر کیلئے اہل ہونگے۔

پاس ٹریک ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں۔

  • This has been around for long time. Baat yeh hai k no one cares about Pak as we don’t care about ourselves! Recently I traveled to Pakistan from UK, no one did my Covid test at airport or even bothered to check my certificate.

  • Who will make sure that the information that passengers has provided is truthful? I am saying this because we are expert in giving wrong/deceitful info. Loads and loads of COVID are coming from abroad and we are helpless.

  • یہ تو ہر ملک کرتا ہے۔۔۔ جہاز میں اترنے سے پہلے ایک کارڈ پکڑایا جاتا ہے اسمیں اپنی معلومات لکھنی ہوتی ہیں۔۔۔ اب اگر یہی کام آن لائن ہوجائے تو مسافر اور امیگریشن دونوں کے لیے آسان ہو جائیگا لیکن چونکہ ایسے رپورٹرز اپنے محلے سے بھی باہر نہیں نکلے ہوتے اسلیے رپورٹ کو ایسے بنایا جاتا ہے جیسے بہت انوکھی بات ہوگئی ہے۔۔۔ لیکن یہ نہیں بتائینگے کہ اس سے آسانی کتنی ہوگی؟


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >