سندھ حکومت نے کراچی سیف سٹی منصوبے کیلیے 30 ارب روپے کی منظوری دے دی

سندھ حکومت نے کراچی سیف سٹی منصوبے کیلیے 30 ارب روپے کی منظوری دے دی

سندھ حکومت نے شہر قائد کیلئے سیف سٹی منصوبہ شروع کرنے کے لئے 30 ارب روپے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے 30 ارب روپے کی لاگت سے سیف سٹی منصوبہ شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

شہر قائد میں سیف سٹی منصوبے کے تین مراحل میں 10 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔ آئندہ مالی سال 22-2021 سے ہر مرحلے کو 12 ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا جس کے لیے وزیراعلیٰ سندھ نے 30 ارب روپے کی منظوری دے دی۔
پہلے مرحلے میں شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور ضلع جنوبی میں 9.9 ارب روپے کی لاگت سے کیمرے لگائے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں 9.8 ارب روپے کی لاگت سے تین اضلاع میں کیمرے لگائے جائیں گے جن کا انتخاب بعد میں کیا جائے گا۔ تیسرے اور اختتامی مرحلے میں 9.7 ارب روپے کی لاگت سے مزید تین اضلاع میں کیمرے لگائے جائیں گےجن کی مدد سے شہر کو محفوظ، حفاظت اور معیار زندگی کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

سیف سٹی پروجیکٹ اجلاس کی بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ 8 ہزار کیمرے 12 میگاپکسل جبکہ 2 ہزار کیمرے 8 میگا پکسل کے لگائے جائیں گے۔ اسی طرح 2 ہزار سے زائد مقامات پر شمسی توانائی سے بیک اپ کے ساتھ 10 ہزار کیمرے لگائے جائیں گے ان کی مانیٹرنگ کیلئے ایک سینٹرل، ایک علاقائی کمانڈ سینٹر اور ڈیٹا بیس مراکز قائم کیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس وقت شہر میں 538 مقامات پر 2196 کیمرے لگائے گئے ہیں ان میں سے 1201 کے ایم سی، 198 محکمہ آئی ٹی اور 155 سندھ پولیس کے ہیں۔

  • اللّٰہ خیر کرے ان کے کیمرے کام کریں اعلیٰ کوالٹی کے ہوں اور بجٹ تو اس کام کے لئے 5 ارب بھی کافی تھا یہ 30 ارب کا کیا کریں گے اللّٰہ خیر کرے آمین


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >