کب سے پنجاب کے 13 اضلاع میں اسکول و کالج کھل جائیں گے؟صوبائی وزیرتعلیم مراد راس

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ 19 اپریل سے صوبے کے تمام اسکول و کالج کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر مراد راس نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ19 اپریل سے لاہور سمیت پنجاب کے 13 اضلاع میں 9ویں سے 12ویں جماعت کیلئے اسکول و کالجز کھول دیئے جائیں گے۔

وزیر تعلیم نے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا کہ سرکاری و نجی اسکولوں میں کلاسز کا انعقاد ہفتے میں دو روز پیر اور جمعرات کو کیا جائے گا۔مراد راس کا کہنا تھا کہ جن اضلاع میں اس فیصلے کا اطلاق ہوگا اس میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان ، شیخوپورہ، گجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، سرگودھا، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور ٹی ٹی سنگھ شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ باقی اضلاع میں ریگولر شیڈول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دوسری جانب ہفتے میں دو روز اسکول کھولنے کے معاملے پر محکمہ ایجوکیشن اور اسکول انتظامیہ مخمصے کا شکار ہیں،

اساتذہ کی تعداد اور ان کی ڈیوٹیز کے بارے میں محکمہ نے ابھی تک کوئی وضاحت جاری نہیں کی ہے جس کی وجہ سے اسکول انتظامیہ نے پیر کے روز تمام اساتذہ کو اسکول آنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >