رانا ثنااللہ کی پنجاب کے سول سرونٹس اور انکے اہلخانہ کو سنگین تنائج کی دھمکیاں؟

گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ اور احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کو کھلے الفاظ میں دھمکیاں دیں۔

سابق وزیر قانون پنجاب بولے کے اگر تحریک انصاف کی حکومت میں نواز شریف کی جاتی امرا رہائشگاہ کو گرانے کی کوشش کی گئی تو اس کے بعد ان کی جماعت کے دوبارہ اقتدار میں آنے پر وہ زمان پارک والے وزیراعظم کے گھر کو منہدم کر دیں گے۔

رانا ثنا اللہ نے لاہور میں مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری اور رہنما احسن اقبال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر بیوروکریسی کے افسران کو بھی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ تحریک انصاف کی حکومت کے کہنے پر یہ سب کر رہے ہیں ان میں چیف سیکرٹری یا جو بھی شامل ہیں وہ یہ جان لیں کہ وہ بھی یہیں رہیں اور ان کے بچے بھی یہیں ہوں گے۔

سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ نے کہا کہ بیوروکریسی کے جو افسران محض ترقی پانے کے لیے یہ سب کر رہے ہیں وہ یہ جان لیں کہ اپنے آقاؤں کے اس طرح سے حکم بجا لاکر وہ اپنی حد عبور کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کل کو کسی نے یہ کہا کہ وہ حکومتی پریشر کے باعث مجبور تھا تو اس کا یہ عذر قابل قبول نہیں ہو گا۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر صحافی و تجزیہ کار معید پیرزادہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں انکشاف کیا کہ ” میں نے سنا ہے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا االلہ نے سول سرونٹس اور ان کے اہلخانہ کو براہ راست دھمکانا شرو ع کردیا ہے”۔

انہوں نے مزید لکھا کہ "رانا ثنا اللہ نے سول سرونٹس اور ان کے اہلخانہ کو دھمکاتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد ان تمام افسران اور ان کے اہلخانہ کو بخشا نہیں جائےگا”۔

معید پیرزادہ نے مزید لکھا کہ”اس سے قبل ایسا ہی اقدام احسن اقبال کی جانب سے بھی سامنے آیا تھا، یہ بہت ہی افسوسناک واقعہ ہے، اس کی امید نہیں تھی”۔

مشہور ماہر معیشت ڈاکٹر منصور کلاسرا نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ رانا ثنا اللہ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو سرعام دھمکیاں دی ہیں کہ انہیں اور انکے خاندان کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ریاست کے ملازم کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہےاس پر حکومت کیا ایکشن لے گی، اگر ایسی حرکت کسی عام آدمی کی جانب سے کی جاتی تو اب تک پولیس اس کا بھرکس نکال چکی ہوتی۔

    • Why are the walking free? answer is so simple. You voted them for 40 years they own the system.
      Even after Panama verdict the nation who still gave 170 seats to thugs actually deserves that.

    • ہیروئن سمگلر کو فوج نے بعد میں شائد کلین چٹ دی ہو گی
      اس سے پہلے اپ نہ اس کو ٥ بار ایم این بنایا ہے
      اس بارے میں کیا خیال ہے؟ جو قوم دوسروں پر اپنی غلطیاں تھوپتی ہے
      اس کا یہی حال ہوتا ہے
      ٨ کروڑ بچے بھوکے ہیں تمھارے یہ بھی فوج پر ڈال دو

    • بھائی ہیروئن سمگلر کو فوج نے بعد میں شائد کلین چٹ دی ہو گی
      اس سے پہلے اپ نہ اس کو ٥ بار ایم این بنایا ہے
      اس بارے میں کیا خیال ہے؟ جو قوم دوسروں پر اپنی غلطیاں تھوپتی ہے
      اس کا یہی حال ہوتا ہے
      ٨ کروڑ بچے بھوکے ہیں تمھارے یہ بھی فوج پر ڈال دو

  • گورنمنٹ اور عدالتوں کو اس ڈاکو چور کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنی چاہیے ھے گورنمنٹ آف پنجاب کو سپریم کورٹ کے سو موٹو نوٹس کے تحت اس ثناء 🐒 بندر کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لینا چاہئے ھے جس طرح سپریم کورٹ نے ن لیگی 🐒 بندر نہال ہاشمی کے خلاف ایکشن لیا تھا یہ ثناء بندر کا بچہ اس قابل نہیں ھے کہ اس کی یہ ہمت کہ گورنمنٹ ریاستی اداروں کو کھلے عام دھمکیاں دیتا ھے پولیس کو فوراً قانون کے مطابق اس کھوتے کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

  • Government of Punjab needs to lodge FIR against him and arrest him. There are clauses in law that are related to giving threats to government officials to stop them from performing their duties. For how long government will act as pussycat?

  • ن لیدی پلیتوں میں سب سے پہلے ان کا بڑا حرام خور باپ نواج کھوتا شریف میاں جاوید لطیفہ پلیت نہال پلیت ایاز پلیت،اور سب سے بڑا ٹھگ یہ 🐒 بندر سانحہ ماڈل ٹاؤن کا سب سے بڑا دہشتگرد جس نے 14 معصوم لوگوں شہید اور 100 لوگوں کو زخمی کرایا اور لوہار کورٹ کی برکتوں سے سے اب بھی یہ تمام لوگ آزاد گھوم پھر رھے ھیں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >