سربراہ این سی او سی کی ہفتے میں 2دن تعلیمی ادارے کھولنے کی تجویز

آن لائن پڑھائی سے مطلوبہ نتائج نہ ملنے پر سربراہ این سی او سی کی ہفتے میں 2دن تعلیمی ادارے کھولنے کی تجویز

سربراہ این سی او سی اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں اعتراف کیا کہ آن لائن پڑھائی کے مطلوبہ نتائج نہیں مل رہے۔ طلبا اور ان کے والدین کی جانب سے بھی اس طریقہ تعلیم پر تحفظات کا اظہار کیا جار ہا ہے۔

وفاقی وزیر نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے صدر ملک ابرار حسین کی قیادت میں نجی تعلیمی اداروں کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ انہیں بھی احساس ہے کہ اس طریقہ تعلیم کے وہ نتائج نہیں مل رہے اس لیے اب ہفتے میں2 دن تعلیمی اداروں کو کھولنے کی تجویز آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گی۔

اسد عمر نے وفد سے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ تعلیمی اداروں کی مسلسل بندش سے مسائل بڑھ رہے ہیں اور تعلیم کا حرج اور تعلیمی اداروں کے مالکان اور اساتذہ کا نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این سی او سی کے آئندہ جائزہ اجلاس میں وہ خود ہفتے میں کم ازکم 2 دن تعلیمی اداروں کو کھولنے کی تجویز رکھیں گے ۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا کہ مہلک وبا کے باعث پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو کئی مسائل درپیش ہیں جن کا حل نکلنا لازمی ہے کیونکہ اس سے نہ تو سلیبس کور ہو رہا ہے اور نہ ہی امتحانات کے حوالے سے کوئی حتمی اور مستقل حل نکلتا نظر آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کی اس تجویز سے متفق ہیں کہ پورا ہفتہ نہ سہی مگر کم ازکم 2دن تعلیمی اداروں کو کھول کر بچوں کو فزیکل کلاسز دی جائیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>