اسلام آباد میں آج سے 2 روز کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی، ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج ہفتہ اور کل اتوار کے روز شہر سے باہر اور اندر جانے والی تمام پبلک ٹرانسپورٹ کو این سی او سی کی گائیڈ لائنز کے مطابق ہفتہ بند رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہفتہ اور اتوار کو ہر قسم کی کمرشل، آوَٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی ہے۔اس سے قبل ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا کیسز میں اضافے کے بعد کاروباری مراکز اور مارکٹیس سے متعلق نئے نظام الاوقات جاری کیے تھے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد میں 13مارچ کو ضلعی انتظامیہ نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔اسلام آباد میں کرونا وائرس سے اب تک 626اموات رپورٹ ہوچکی ہیں جبکہ 12ہزار سے زائد کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سےمزید 112 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 94 ہوگئی ہے۔

24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 ہزار 976 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 7لاکھ 50 ہزار 158 ہوگئی ہے

سندھ میں 2 لاکھ 71 ہزار 524 ، پنجاب میں 2 لاکھ 64 ہزار 10، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 4 ہزار 480، اسلام آباد میں 68 ہزار 906، بلوچستان میں 20 ہزار 760، آزاد کشمیر میں 15 ہزار 304 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 174 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>