وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے تین معاون خصوصی اورمشیر عہدوں سے مستعفی

خیبر پختونخوا حکومت کی صوبائی کابینہ میں استعفے دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا، وزیراعلیٰ محمود خان کے مشیر ضیاء اللہ بنگش کے بعد کابینہ کے دو اوراراکین عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی غزن جمال اور مشیر حمایت اللہ خان بھی اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں۔دونوں رہنماﺅں نے اپنے استعفے وزیراعلیٰ کو بھجوا دیئے ہیں ۔

مستعفی ہونے والے غزن جمال وزیراعلیٰ محمود خان کے معاون خصوصی تھے جبکہ حمایت اللہ وزیراعلیٰ کےپی کے مشیر برائے مالیاتی امور کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

واضح رہے کہ وزیراعلی محمود خان نے وزیراعظم کی ہدایت پر پہلے ہی سے تینوں سے استعفے طلب کئے تھے کابینہ میں ان کی کارکردگی اور بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر استعفے قبول کر لئے گئے۔

صوبائی کابینہ میں مزید وزراء کے استعفے آنے اور کئی وزراء کے قلمدان تبدیل کئے جانے کا امکان ہے اور کابینہ میں دو مزید مشیر بھی لئے جائیں گے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>