رائے ونڈ اراضی خریدنے کیلئے تمام تقاضے پورے کئے، نواز شریف

رائے ونڈ اراضی خریدنے کیلئے تمام تقاضے پورے کئے، نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف کے رائیونڈ میں محل نماگھر کے حوالے سے خبریں سرگرم ہیں کہ شریف خاندان کی اراضی قانون کے تحت گرادی جائے گی، جس پر سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے بالاخر لب کھول لئے۔

لندن میں زیرعلاج سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ رائے ونڈ اراضی تقریباً 30 سال پہلے خریدی گئی تھی اور خریداری کے تمام تقاضے پورے کیے گئے تھے،توقع ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب ،آئی جی پنجاب اور پوری ٹیم اس معاملے میں کسی کا آلہ کار نہیں بنیں گے اور قانون کا ساتھ دیں گے۔

نواز شریف موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت ہر محاذ پر مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ایسے کام کررہی ہے،ملک میں معیشت تباہ ہو چکی ہے، ملک ابتری کی طرف جا رہا ہے، کیا یہ وہ تبدیلی تھی جو عمران خان عوام کو بتاتے رہے ہیں؟

ایک سوال کے جواب میں کہ پاکستان میں حالیہ سروے کے مطابق آپ سب سے زیادہ مقبول لیڈر ہیں پر انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ اسی لیے تو ساری کارروائیاں ہو رہی ہیں، ﷲ کا کرم ہے کہ عوام ان سے ابھی بھی محبت کرتے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ مال نے نواز شریف کی والدہ شمیم اختر کی اراضی کاانتقال منسوخ کرکے 181 کنال اراضی بحق سرکار ضبط کرلی،مرحومہ کے نام اب 242 کنال 12 مرلے اراضی رہ گئی جورائے ونڈ موضع مانک میں واقع ہے، منظور شدہ فرد ملکیت کے مطابق شمیم اختر کے نام اب 242 کنال 12 مرلے اراضی رہ گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق انتقال نمبری 1424 کھاتہ نمبری 204 میں سے175 کنال 4 مرلے جبکہ کھاتہ نمبری 127 میں سے 5 کنال 16 مرلہ اراضی ضبط کی گئی،
محکمہ مال کے حکم کے مطابق 8 جولائی 1969 کومحکمہ اوقاف کی مذکورہ بالا اراضی انتقال نمبری 1099کے تحت وحیدہ بیگم کے نام منتقل ہوئی جو بعد میں شمیم اختر کے نام منتقل ہوئی،مجاز افسر نے حکم میں لکھا وحیدہ بیگم کا محکمہ مال کے پاس کوئی ریکارڈ موجود نہیں اس لئے اس کا سابقہ اسٹیٹس بحال کیا جاتا ہے ۔

  • تم قانونی تقاضے پورے کرنے میبدنام ہو اوقاف کی زمین کو خریدنے کے ایک ایسا ہی کیس سپریم کورٹ میں بھی پڑا ہے ۔یہ منحوس جھٹا. آیک. لعنت ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >