حکومت کا گھیرا تنگ، 85کالعدم تنظیموں کو عطیات دینے پر پابندی

حکومت کی جانب سے تحریک لبیک کو کالعدم قرار دیا گیا اور اب کالعدم تنظمیوں کے حوالے سے حکومت کا بڑا اقدام سامنے آگیا،حکومت نے 85 کالعدم تنظیموں کو عطیات دینے پر پابندی عائد کردی، نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی نے کالعدم تنظیموں کی فہرست تھانوں کو فراہم کردی۔

نیکٹا نے شہریوں کو اپنی زکوٰۃ، خیرات اور عطیات منظور شدہ فلاحی تنظیموں کو دینے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ کالعدم تنظیموں کے چندہ جمع کرنے پر عوام 080011111 پر اطلاع دیں،دوسری جانب کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر بھی چندہ اکٹھا کرنے پر بھی پابندی لگادی گئی۔

وزارتِ داخلہ نے پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے پولیس اور دیگر ایجنسیز کو چندہ اکٹھا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات بھی دیئے ہیں جبکہ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ان تنظمیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

گزشتہ روز کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا نام مشتبہ دہشت گردوں کی فہرست ’فورتھ شیڈول‘ میں شامل کردیا گیا تھا جبکہ سعد رضوی کی جائیداد منجمد اور شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >