کالعدم تحریک لبیک کا نواں کوٹ تھانے پر دھاوا،ڈی ایس پی و اہلکاروں کو اغوا کر کے تشدد

کالعدم تحریک لبیک نے ڈی ایس پی کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

لاہور میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان نے ای ڈی ایس پی لاہور کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک لبیک کے مشتعل کارکنان نے آج صبح نواں کوٹ پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں نواں کوٹ پولیس اسٹیشن کے ڈی ایس پی جنہوں نے اپنا تعارف محمد عمر فاروق کے طور پر کروایا سر پر پٹی باندھے دکھائی دے رہے تھے۔

ڈی ایس پی محمد عمر فاروق نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کرنے والے بھی مسلمان ہیں اور ہم بھی مسلمان ہیں، ہم سب کا مشترکہ دشمن فرانس ہے لہذا حکومت کو یہ معاملات افہام و تفہیم سےبات چیت کے ذریعے حل کرنے چاہیے۔

انہوں نے پورے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے تھانے کے سامنے مظاہرین کے ساتھ جھڑپ ہوئی جس کے دوران مشتعل مظاہرین نے مجھے زدوکوب کرلیا۔

پنجاب پولیس کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ آج صبح مشتعل مسلح مظاہرین نے نواں کوٹ پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا ، ملزمان نے پولیس اور رینجرز پر پیٹرول بموں سے حملہ کیا، اس دوران مظاہرین نے نواں کوٹ تھانے کے ڈی ایس پی کو اغوا کرکے انہیں اپنے مرکز لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس یا رینجرز نے کسی مسجد یا مدرسے پر آپریشن نہیں کیا، جو بھی کارروائی کی گئی وہ سیلف ڈیفنس اور سرکاری املاک کو محفوظ رکھنے کیلئے کی گئی ہے۔

  • hor choopooooo….. jab yeh phenomenon start howa tha 3,4 years pehlay, tab kaha tha k yeah aik afriyat bun jayegi, isko forun khatam kiya jaye lakin tab PTI aur Riyasat nay inko support kiya , inki hosla afzai ki aur ulta inmayn paisay bhi taqseem kiye…. ab bhugtay gi sari qoum… zalimo jab tak iss establishment ko gareeban say pakar k seedhay raastay pay nahi lao gay, aisay hi bay-gunah martay raho gay..

  • سیاست ڈاٹ پی کے والے بےغیرت جھوٹ بول کے عوام کو گمراہ نہ کر
    رات کو دھرنے والا علاقہ رینجرز اور پولیس نے سیل کیا ہوا تھا دن چڑھتے ہی نہتے عاشقان رسولﷺ پر انہوں نے حملہ کر دیا

    • کمال کے عاشقان رسول ﷺ ہیں جو ایک ہی سانس میں ماں بہن کی گندی گالیاں بک رہے ہیں اور دُوسری سانس میں لبیک یا رسوُل اللہ ﷺ کے نعرے مار رہے ہیں۔ فرانس والوں سے زیادہ تو توہین رسالت ﷺ کا ارتکاب اور عملی مُظاہرہ تو یہ خُود پیش کر رہے ہیں۔ یہ دفعہ تو خُود انہیں کے خلاف بنتی ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >