نو منتخب وزیر خزانہ شوکت ترین نے معاشی مسائل کا حل بتا دیا

نومنتخب وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اگر ملک کو معاشی مسائل سے باہر نکالنا ہے تو جی ڈی پی گروتھ کو6  سے 7 فیصد تک لانا ہوگا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیرخزانہ شوکت ترین سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وفاقی وزیر حماد اظہر سمیت دیگر رہنما بھی شریک تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے شوکت ترین کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے، میں انہیں 35 برسوں سے جانتا ہوں ، شوکت ترین شوکت خانم اسپتال کے بورڈ آف گورنرز کا حصہ بھی رہے ہیں۔

اجلاس میں شریک رہنماؤں نے نومنتخب وزیرخزانہ سے ملکی معیشت کے حوالے سے سوالات کیے، اس موقع پر شوکت ترین سے ان کے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے حوالے سے کی گئی گفتگو سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

شوکت ترین کا ان سوالات کے جواب میں کہنا تھا کہ جو کچھ انٹرویو کےد وران کہا وہ صرف موجودہ حکومت سے متعلق نہیں تھا، ایک کم دورانیہ کے پروگرام میں معاشی صورتحال کی مکمل تصویر پیش کرنا مشکل کام ہے، جو کچھ میں نے کہا اس میں ماضی کی حکومتوں کی معاشی پالیسیوں کی جانب اشارہ کیا گیا تھا۔

شوکت ترین نے گورنر اسٹیٹ بینک کو تبدیل کیے جانے سے متعلق امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ رضا باقر نے بہترین اصلاحا تی اقدامات کیے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>