معلومات چرانے کیلئےجعلی ای میلز کا معاملہ،ایف بی آر نےصارفین کو خبر دار کر دیا

وفاقی بورڈ آف ریونیو نے شہریوں کو جعلی ای میلز کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی ای میلز ایف بی آر کی جانب سے نہیں بھیجی جارہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کو کچھ ای میلز موصول ہونے کی شکایات ملی ہیں جس میں صارفین سے معلومات چرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق ان ای میلز میں کمپیوٹر وائرس شامل کیے گئے ہیں جو کسی کے بھی کمپیوٹر میں جاکر حساس معلومات لیک کرسکتے ہیں، یہ ای میلز [email protected] کے ای میل ایڈریس سے بھیجی جارہی ہیں۔

ایف بی آر نے شہریوں کو اس ای میل ایڈریس سے خبردار رہنے اور ایسی ای میل موصول ہونے کی صورت میں اسے نظر انداز کرنے کی ہدایات کے ساتھ متعلقہ اتھارٹی کو مطلع کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>