حکومت مذاکرات پر یقین رکھتی ہے مگر بلیک میل نہیں ہوں گے، فواد چوہدری

حکومت مذاکرات پر یقین رکھتی ہے مگر بلیک میل نہیں ہوں گے، فواد چوہدری

وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان عاشق رسولﷺ ہیں انہوں نے ہر فورم پر اس حوالے سے بات کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک پیغام میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ریاست کالعدم مسلح گروہ سے بلیک میل نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مذاکرات پر یقین رکھتی ہے مگر بلیک میل نہیں ہوں گے، لاہور میں کالعدم تنظیم کے کارکنان نے پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کو اغوا کیا جس کے بعد آپریشن کیا گیا ۔

واضح ہو کہ کالعدم مذہبی تنظیم کے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ختم ہوگئے ہیں مگر لاہور میں تنظیم کے مرکز کے قریب اہم چوک پر احتجاجی کیمپ ابھی بھی قائم ہے جسے ختم کرنے کیلئے پولیس اور رینجرز کا آپریشن جاری ہے۔

آج لاہور میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی ہیں، تاہم پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈی ایس پی نواں کوٹ تھانہ کو مظاہرین نے اغوا کرلیا ہے۔

  • Oh no Mr Chaudhry. Just a few years ago you were determined to appoint Atif Mian as a financial adviser. But after a few threats from the religious parties you chickened out. We haven’t forgotten that.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >