توہین آمیز خاکوں کے خلاف قومی اسمبلی میں قرار داد لانے کا فیصلہ

توہین آمیز خاکوں کے خلاف قومی اسمبلی میں قرار داد لانے کا فیصلہ

حکومت نے قومی اسمبلی میں توہین آمیز خاکوں کے خلاف قرار داد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت کل قومی اسمبلی میں فرانس میں بنائے گئے حضوراکرم ﷺ کے توہین آمیز خاکوں کے خلاف قرارداد پیش کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق قرار داد پر حکومت و اپوزیشن کے تمام اراکین کے دستخط ہوں گے جس کیلئے اسپیکر آفس کے ذریعے حکومت نے اپوزیشن چیمبر سے رابطہ کیا ہے۔

کل دوپہر ایک بجے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں معاملے پر غور کے بعد حتمی مسودہ تیار کیا جائے گا، اس مسودے پر تمام پارلیمانی لیڈران کے دستخط بھی موجود ہوں گے۔

ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کے بعد دوپہر دو بجے قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد پیش کی جائے گی ، قرارداد کی متفقہ طور پر منظوری کے بعد ارکان اسمبلی کو اس حوالے سے مختصراََ ایوان میں گفتگو کرنے کا موقع بھی دیا جائے گا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >