رمضان بازار کے دورے کے موقع پر فردوس عاشق اعوان کی طبیعت بگڑ گئی،ہسپتال داخل

رمضان بازار کے دورے کے موقع پر فردوس عاشق اعوان کی طبیعت بگڑ گئی،ہسپتال داخل

وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان طبیعت خرابی کے باعث اسپتال پہنچ گئی ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلی عثمان بزدار کی معاون خصوصی پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے مہینے میں خصوصی طور پر لگائے گئے سستے بازار کے دورے پر تھیں کہ اچانک ان کی طبیعت خراب ہوگئی ۔

جس کے فوراََ بعد انہیں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے فوری طور پر انہیں طبی امداد دی، ڈاکٹروں کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا بلڈ پریشر کم ہونے کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی۔

تاہم فوری طبی امداد کے بعد طبیعت بحال ہونے پر فردوس عاشق اعوان کو چھٹی دی گئی اور وہ اپنے گھر روانہ ہوگئی ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >