وزیراعظم کا توہین رسالتﷺ کے مرتکب مغربی ممالک کے خلاف عالمگیر تحریک چلانے کا اعلان

اسلام آباد میں مارگلہ ہائی وے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے کئی مرتبہ سیاسی اور دینی جماعتیں اسلام کو غلط استعمال کرتی ہیں جس سے وہ اپنے ملک کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ ہم ملک میں مظاہرے کرتے رہیں اس سے مغرب میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

عمران خان نے کہا کہ ہم اس طرح اپنے دین کو فائدہ نہیں پہنچا رہے جس ملک میں رہ رہے ہیں اسی کو نقصان نہیں پہنچا رہے ہیں، ہم اپنے آپ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ میرا قوم سے وعدہ ہے کہ وہ توہین رسالت ﷺ کے مرتکب مغربی ممالک کے خلاف ایک عالمگیر تحریک چلا رہے ہیں اور انشااللہ ایک وقت آئے گا کہ مغربی ملکوں میں کوئی بھی نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے خوف کھائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے ہمیں تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔ یہ تحریک شروع کر دی ہے مسلمان ملکوں کے سربراہان کو ساتھ ملا کر ہم اپنا کیس اقوام متحدہ میں اور یورپی یونین میں پیش کریں گے اور بتائیں گے کہ یہ جو بار بار ہمیں تکلیف دی جاتی ہے کہ انہیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا مگر ہمیں تکلیف ہوتی ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ ہم دنیا کے تمام مسلمان ملکوں کے سربراہان کو اکٹھا کر کے کمپین کریں گے اور اس کے لیے انہوں نے خط لکھ دیئے ہیں اس کے بعد مغرب میں تبدیلی آئیگی ۔ ورنہ ہم اپنے ملک میں توڑ پھوڑ کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ واضح کردوں ہمارے لوگ نبیﷺ سے پیار کرتے ہیں، یہ وہ ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا، میں نے اس طرح کا دین سے لگاؤ اور اپنے نبیﷺ سے عشق کسی ملک میں نہیں دیکھا جو ہمارے ملک میں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم سب کا مقصد ایک ہے لیکن افسوس ہوتا ہے کئی مرتبہ اس پیار کو غلط استعمال کیا جاتا ہے، کیا حکومت کو اس کی فکر نہیں؟ جب ہمارے نبیﷺ کی شان میں گستاخی ہوتی ہے تو کیا ہمیں تکلیف نہیں ہوتی؟ یہ کون فیصلہ کرے گا؟ کیا کسی کے دل کو کسی نے چیر کر دیکھا کہ نبیﷺ سے کون زیادہ پیار کرتا ہے؟

وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اس مہم کے ذریعے ہم توہین رسالت کے مسئلے کو ہمیشہ کے لیے ختم کردیں گے ہم ان میں وہ خوف پیدا کریں گے کہ کسی میں ہمارے نبیﷺ کی شان میں گستاخی کرنے کی ہمت نہ ہو۔

  • Appreciate this from IK … this is a global problem and should be addressed like this. Destroying our own country and killing/looting poor people does not help and stop west for their propaganda. .


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >