"غیبت سے پرہیز کریں” آمنہ الیاس اور دوسرے اداکاروں کا بظاہر اچھے بننے والوں پر ویڈیو پیغام

معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس اور ہاجرہ یامین کی جانب سے انٹرنیٹ پر ویڈیو جاری کی گئی جس میں دکھایا گیا ہے کہ بظاہر مخلص نظر آنے والے کچھ دوست کس طرح پیٹھ پیچھے برائی کرتے ہیں، جو کہ یقیناً غیبت کے زمرے میں آتا ہے۔

آمنہ الیاس نے اس ویڈیو کو انٹرنیٹ پر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں پیغام دیا کہ "غیبت سے پرہیز کریں”۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کچھ دوست اس طرح کے ہوتے ہیں کہ جو سامنے تو آپ سے محبت ظاہر کرتے ہیں مگر جیسے ہیں آپ ان سے الگ ہوں وہ آپ کی برائی کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

 

اس سبق آموز ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ کیسے لوگ آپ کے چہرے پر آپ کے مخلص دوست نظر آتے ہیں مگر پیٹھ پیچھے وہ آپ کی برائیاں گنوانا شروع کر دیتے ہیں۔ اس تاثر کو منہ پر کچھ اور پیٹھ پیچھے کچھ اور ہی کہا جائے گا جو کہ غیبت ہے۔

اداکاراؤں کی جانب سے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے جسے ہزاروں کی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین نے دیکھا اور پسند کیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >