بادلوں سے اوپر اڑتی ہوئی کار کے انٹرنیٹ پر چرچے ، ویڈیو وائرل

امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے انٹرنیٹ پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بادلوں سے اوپر کار چلاتی نظر آ رہی ہیں۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کی گاڑی کی کھڑکی سے باہر نیچے بادل نظر آ رہے ہیں۔ اس طرح اس منظر نے لاکھوں دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔

 

سوشل میڈیا صارفین یہ دیکھ کر یقین نہیں کر پا رہے کہ کس طرح ایک خاتون نے فلموں اور افسانوی کہانیوں میں پیش کیے جانے والے منظر کو سچ کر دکھایا ہے۔کیلیفورنیا کے علاقے سین ڈیاگو سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ ہیننا کولبی کی یہ ویڈیو لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔ جنہوں نے اس ویڈیو پر حیرت کا اظہار بھی کیا۔

بہت سے لوگوں نے ہیری پورٹر کی فلم کے ایک منظر سے اس کا موازنہ کیا۔ ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی اپنی گاڑی میں ایسے جا رہی ہے جیسے وہ ہوا میں اڑ رہی ہے اور نیچے سفید بادل بھی ساتھ چل رہے ہیں مگر حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔

دراصل گاڑی سڑک پر ہی چل رہی تھی تاہم یہ سڑک اتنی بلندی پر واقع ہے کہ اس کے نیچے بادلوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کلپ کے آخر میں جب کیمرا سامنے کی جانب آیا تو سارا معاملہ سمجھ آجاتا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >