کرونا وائرس : رواں سال کتنے پاکستانی زائرین حج ادا کر سکیں گے اور شرائط کیا ؟

وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر پیر نورالحق قادری نے کہا کہ رواں سال حج کی اجازت ملنے پر 50 ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کرنے کے لیے جا سکیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ فی الحال سعودی عرب نے گرین سگنل نہیں دیا لیکن اجازت ملنے کی صورت میں ویکسینیشن اور عمر کی حد پہلی شرط ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بھی حج نہیں ہو سکا اور اس سال بھی سعودی عرب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جب تک وہ نہ کہیں تب تک حج کیلئے تیاریاں نہ کی جائیں۔

پیر نورالحق قادری نے کہا کہ 2021 میں حج ہونے کی صورت میں قواعد و ضوابط، معیار، اہلیت اور عمر جیسی جملہ خصوصیات کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی ایس او پیز کے ساتھ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ خواہشمند عازمین حج معیاری آپریٹنگ سسٹم پر عمل کرنے کے پابند ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اجازت ملنے کی صورت میں بھی صرف انہی لوگوں کو حج پر بھیجا جائے گا جنہوں نے ویکسی نیشن کرا لی ہو گی۔

وزیر مذہبی امور نے مزید کہا کہ 20 سال سے کم عمر اور 50 سال سے زائد عمر کے پاکستانیوں کو حج پر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>