پاکستان کے حالات بارے پراپیگنڈا کر کے انتشار کو ہوا دینے والے بھارتی کردار بے نقاب

کیا پاکستان کے موجودہ حالات کا ذمہ دار بھارت ہی ہے؟ جانیئے ٹی ایل پی اور اس جیسی تنظیمیں کیسے وجود میں آتی ہیں؟

کچھ عرصہ قبل بھارت فوج کے میجر گوروآریا کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا تھا جس میں اس نے بتایا تھا کہ کس طرح بھارت پاکستان میں مذہب کارڈ کو استعمال کر کے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کرتا ہے۔

اس بھارتی میجر کے مطابق جب بھارت پاکستان میں حالات خراب کرنا چاہے تو وہ اس طرح کرتا ہے کہ کسی مسجد کے امام کو پیسے دے کر خریدتا ہے جسے مہنگی گاڑی، گھر اور بھاری تنخواہ کا لالچ دیا جاتا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا کے ذریعے فرقہ وارانہ فسادات برپا کیے جاتے ہیں جس کے بعد حالات پاکستانی حکومت کے ہاتھ سے نکل جاتے ہیں۔

اس ساری صورتحال اور بھارتی میجر کے بیان کو موجودہ حالات کے تناظر میں دیکھا جائے تو معاملات کو بہتر طریقے سے سمجھنے میں مدد ملتی ہیں۔

اس پروپیگنڈہ کو پھیلانے میں بھارتی ہاتھ کس طرح ملوث ہے اسے بے نقاب کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے۔ تحریک انصاف کے آفیشل سوشل میڈیا کی جانب سے بتایا گیا کہ پاکستان میں سول خانہ جنگی کی صورتحال جیسا تاثر پھیلانے میں بھارت ملوث ہے۔

جب کہ کالعدم ٹی ایل پی کو دیگر کالعدم تنظیموں جیسے تحریک طالبان پاکستان نے بھی حمایت کا یقین دلایا ہے۔

اس کے علاوہ صحافی ارشد شریف نے بتایا کہ وہ واٹس ایپ گروپ جن سے کارکنان کو اشتعال دلانے کے لیے اور فسادات برپا کرنے کے لیے احکامات جاری کیے جا رہے ہیں ان میں بھارتی نمبر بھی شامل ہیں۔

دیگر رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں سول خانہ جنگی کے حق میں ٹرینڈ چلانے والے بیشتر سوشل میڈیا صارفین کا تعلق بھارت کے مختلف شہروں سے ہے۔

اس رپورٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان میں سے بیشتر کا تعلق گجرات، پونے، نئی دہلی، ممبئی، بنگلور، جمناگڑھ اور کوچن کے شہروں سے ہے۔ ان تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ٹوئٹس کر کے نہ صرف یہ یہ تاثر دیا گیا کہ پاکستان میں خانہ جنگی چھڑ چکی ہے بلکہ معصوم پاکستانیوں کو توڑ پھوڑ اور تشدد کیلئے بھی اکسایا گیا۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل یورپی یونین کے ادارے ای یو ڈس انفولیب نے بھی بھارت کا پروپیگنڈہ بےنقاب کیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ بھارت دیگر ممالک سے سوشل میڈیا ٹیمز کے ذریعے پاکستان میں اشتعال انگیزی پھیلانے کا کام کرتا ہے جس سے پاکستان کے اندرونی حالات خراب ہوتے ہیں۔

  • Shocking…

    کالعدم ٹی ایل پی کو دیگر کالعدم تنظیموں جیسے تحریک طالبان پاکستان نے بھی حمایت کا یقین دلایا ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >