عوام کی جمہوری خواہشات کو دبانے کے لیے نئے نئے عفریت جنم دیے جارہے ہیں،بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے تشدد مزید تشدد کو جنم دیتا ہے جبکہ حالیہ تشدد کے واقعات حکومت کی صورتحال سے نمٹنے میں ناکامی کے باعث ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے لاہورسمیت ملک بھر میں ہونے والے تشدد کی سخت مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ تشدد کے واقعات حکومت کی صورتحال سے پرامن طور پر نمٹنے میں ناکامی کے باعث ہوئے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ انسانی خون بہانا اور تشدد پر اکسانا کبھی بھی صورتحال کو بہتر نہیں کرسکتا، تاریخ ہمیں یہ بتاتی ہے کہ تشدد مزید تشدد کو جنم دیتا ہے۔انہوں نے تشدد کے واقعات میں پولیس اور شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ اصل جنگ تو ان وجوہات کے خلاف ہے جن سے صورتحال خراب ہو رہی ہے، یہ سلیکٹڈ حکومت ملک کے چیلنجز کو پارلیمنٹ میں زیربحث کیوں نہیں لائی؟

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ماضی میں سلیکٹڈ کو یہ اجازت دی گئی کہ وہ سرکاری املاک پرحملے اور قبضے کرے، پاکستان کے عوام کی جمہوری خواہشات کو دبانے کے لیے نئے نئے عفریت جنم دیے جارہے ہیں۔

انہوں نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ سمجھنے میں ناکام ہوگئےکہ جو مستقل آگ سے کھیلتا ہے وہ خود بھی جل جاتا ہے، کسی بھی صورتحال میں قانون کی عملداری قائم رہنی چاہیے۔

  • ہاہاہا..مجھے نہیں لگتا بلاول کو پتہ بھی ہے ‘عفریت’ کا مطلب کیا ہے؟…
    اسے جو لکھ کے دے دو ( رومن اردو میں ) پڑھ دے گا …اب اس میں کیا

  • حرام کی کمائی کمانے والوں کے سر پر زندگی بھر تلوار لٹکتی ہے۔ اپنے ناجائز باپ نواز شریف کو ہی دیکھ لو۔ اسکی لاٹھی بےآواز ہے۔ کسے پتا تھا کہ پانامہ میں اسکی شلوار اتاری جائے گی

  • یعنی پرچی عفریت ۔۔۔۔۔
    کاکا جی یہ بولو کہ تمھارا اور تمھارے باپو جی کی لبرل پارٹی کا تحریک لیبک پر کیا بیانیہ ہے۔۔
    ادھر ادھر کی نا ہانکو۔۔۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >