شوکت خانم ہسپتال پرجھوٹےالزامات لگانےکامعاملہ،حنیف عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری

شوکت خانم ہسپتال پرجھوٹےالزامات لگانےکامعاملہ،حنیف عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری

شوکٹ خانم ٹرسٹ کو جرمانے کی عدم ادائیگی اور عدالتی احکامات کے باوجود پیش نہ ہونے پر عدالت نے لیگی رہنما حنیف عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

عدالت نے حنیف عباسی کے وارنٹ گرفتا ری جاری کرتے ہوئے کہا کہ بار بار طلب کیے جانے کے باوجود حنیف عباسی عدالت پیش نہیں ہوئے اور نہ ہی ان کی جانب سے پیش نہ ہونے کی کوئی معقول وجہ بیان کی گئی ہے۔ حنیف عباسی نے عدالت کی جانب سے عائد کیا ہرجانہ بھی ابھی تک دوسرے فریق کو ادا نہیں کیا۔

شوکت خانم ہسپتال پرجھوٹےالزامات لگانےکامعاملہ،حنیف عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری

یاد رہے کہ لیگی رہنما حنیف عباسی نے شوکت خانم میموریل ہسپتال کے ٹرسٹ پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ  بورڈ کے ممبران ٹرسٹ کے فنڈ سے لاکھوں روپے تنخوا وصول کر رہے ہیں اور بورڈ کے 19 ممبران وزیراعظم عمران خان کے رشتہ دار ہیں۔ ان  الزامات کے جواب میں شوکت خانم ٹرسٹ کے بورڈ ممبران نے  حنیف عباسی کے خلاف ہتک عزات کا دعویٰ دائر کیا تھا اور وزیراعظم عمران خان نے بھی ان الزامات کی واضح الفاظ میں تردید کی تھی۔

عدالت نے ستمبر 2020 میں حنیف عباسی کو جھوٹے الزامات پر شوکت خانم کے بورڈ ممبران کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ حنیف عباسی نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی مگر وہ بار بار طلبی کے باوجود عدالت پیش نہ ہوئے جس وجہ سے عدالت نے ان کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

  • اللہ تعالیٰ کرے کہ اس خبیث کو کینسر ہو وہ بھی دونوں اوپر اور نیچے منہ میں۔ تاکہ اسے پتا چلے کہ کینسر کیا ہوتا ہے اور اوپر کے منہ سے بول سکے اور نا نیچے کے منہ بول کر سکے۔۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >