کراچی کے شہریوں کیلئے انوکھی سہولت، 10 روپے فی کلو پھل ملنے لگے

کراچی کے شہریوں کیلئے انوکھی سہولت، 10 روپے فی کلو پھل ملنے لگا

شہر قائد میں رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو افطاری کیلئے سستے پھل کی فراہمی شروع کردی گئی، کراچی میں پھل 10 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا۔

پاکستانی ارطغرل کے نام سے مشہور معروف یوٹیوبر مصطفیٰ حنیف نے مہنگائی کے مارے شہریوں کو ماہ صیام میں سستے پھلوں کی فراہمی کیلئے فروٹ کا کیمپ لگا کر 10 روپے فی کلو کے حساب سے پھل فراہم کرنا شروع کردیئے۔

مصطفی حنیف کی جانب سے جیل چورنگی کے قریب لگائے گئے فروٹ کیمپ پر شہریوں کا رش بڑھ گیا، لوگوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں مہنگائی ویسے ہی اپنے عروج پر تھی اور رمضان شروع ہوتے ہی اشیا کی قیمتیں دگنی ہوگئی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مصطفی حنیف نے رمضان میں سستے پھل کی فراہمی کیلئے کیمپ لگاکر ایک اچھا اقدام اٹھایا ہے اور یہاں کیلا ،سیب اور خربورہ صرف 20 روپے میں دیا جارہا ہے اور اگر دوسری طرف شہر میں فروخت ہونیوالے پھل کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے تو 20 روپے میں ایک سیب بھی نہیں ملتا۔

اس فروٹ کیمپ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ہم نے یہ کیمپ شہریوں کی خدمت کیلئے لگایا ہے اور اس میں زکوٰۃ یا خیرات کا کوئی عنصر نہیں ہے بلکہ ہر شہری یہاں سے فروٹ لے سکتا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >