سابق چیف جسٹس کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ کس نے اور کیوں کیا؟

کراچی میں سابق چیف جسٹس سعید الزماں صدیقی کے بیٹے پر مبینہ طور پر حملہ ہوا ہے، تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے ۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس 6 خیابان راحت میں واقع سعید الزماں صدیقی کے بیٹے افنان صدیقی رات 1 بج کر 17 منٹ پر اپنے دوست کے ساتھ اپنے گھر کے باہر پہنچے جب نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کردیا۔

افنان صدیقی نے پولیس کو واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ایک ملزم نے گھر کے باہر ان پر دو فائر کیے اور فرار ہوگیا، فائرنگ سے بچنے کے دوران میرا ڈرائیور گر گیا اور زخمی ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ2018 میں زمین کے تنازعے پر میری والدہ پر اسلام آباد میں ایک بار حملہ ہوچکا ہے۔

واقعے سے متعلق ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر کا کہنا تھا کہ ابھی تک واقعہ غیر واضح ہے، اردگرد لگے سی سی ٹی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرکے تفتیش آگے بڑھا رہے ہیں۔

زبیر نذیر نے مزید کہا کہ اگر افنان صدیقی چاہیں تو ان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیں گے، تاہم واقعے کے تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>