پی ٹی وی اسپورٹس اور پی ٹی وی نیوز کو ”ایچ ڈی“ پر متنقل کرنیکی تیاریاں

اب پی ٹی وی اسپورٹس اور پی ٹی وی نیوز جلد ایج ڈی پر۔۔۔

پاکستان ٹیلی ویژن اسپورٹس اور پاکستان ٹیلی ویژن نیوز اب ایج ڈی پر نظر آئیں گے،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے خوشخبری سنادی، انہوں ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ‏وزارت اطلاعات میں اصلاحات کا جو سلسلہ 2018 میں شروع کیا تھا اسے وہیں سے دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے، یکم جون سے ‎ سرکاری ٹی وی نیوز مکمل ایچ ڈی پر چلاجائیگا،اسی سال سرکاری اسپورٹس ٹی وی بھی ایچ ڈی ہوگا،سرکاری ٹی وی انگلش چینل کی جلد بنیاد رکھی جائے گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پی آئی ڈی اور اشتہارات کا نظام مکمل طور پر پیپر لیس کرنے کے اقدامات شروع کر دئیے ہیں،وزارت اطلاعات کے ذیلی اداروں میں اصلاحات لانے کا عمل تیزی سے مکمل کیا جائے گا، ایکسٹرنل ونگ پوری طرح اپ گریڈ ہو گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ‏فلم اور ڈرامہ کی بحالی پہلی ترجیح ہے، سرسید احمد خان اور ٹیپو سلطان کی زندگیوں پر عالمی سطح کی پروڈکشن پر کام شروع کیا جا رہا ہے،نوجوان ڈرامہ اور فلم سازوں کو کامیاب جوان پروگرام سے پانچ کروڑ روپے تک قرضے کی سہولت دیں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ ‏پرنٹ اور ٹی وی میڈیا سے وابستہ صحافیوں کیلئے وزیر اعظم ہاؤسنگ پراجیکٹ سے ذاتی گھر اور صحت کارڈ کی سہولت دیں گے ۔ تنخواہوں کی ادائیگی لازمی کرنے کیلئے قانون سازی اور انشورنس لا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پریس کلب کو سہولتیں دینا بھی میری پالیسی ہو گی، ڈیجیٹل میڈیا کو مکمل سپورٹ دیں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >