عوام کیلئے خیرات میں ویکسین منگوائی جاری ہے،این سی او سی ناکام ہوچکی:شاہد خاقان

تئیس کروڑعوام کیلئے خیرات میں ویکسین منگوائی جاری ہے،این سی او سی ناکام ہوچکی ہے،یہ کوئی پالیسی نہیں بناسکتی،اسے بند کردیں،رہنما نون لیگ شاہد خاقان عباسی نے نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر پر کڑی تنقید کردی۔

میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ایک ٹیکا نہیں خرید سکی۔ یہ وہ واحد ملک ہے جہاں عوام اپنے پیسے سے ویکسین لگوانے پر مجبور ہیں۔ پوری دنیا نے کورونا پر قابو پا لیا لیکن پاکستان میں بڑھتا جا رہا ہے، این سی او سی کو بند کردیں کیوں کہ یہ عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں پارلیمان،صحافت ،خارجہ پالیسی زوال پزیر ہے،حکومت نے چینی کی قیمت دگنی کردی،شناختی کارڈ دکھا کر ایک کلو چینی مل رہی ہے،اس وقت ملک کی معیشت،اخلاقی قدریں سب زوال پذیرہیں۔ یہاں وزرا کی فوج ہے اور روز نوکریاں بدلی جارہی ہیں۔عوام شناختی کارڈ ہاتھ میں لے کر ایک ایک کلو چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب صرف اپوزیشن کے لئے بنا ہے،چینی اسکینڈل کے قصور وار وزیراعظم اور کابینہ ہے،پنجاب کےوزرا کا شوگراسکینڈل سے تعلق ہی نہیں،ان پر بھی نیب کا کیس بنائیں اور انہیں بھی جیل کے اندر ڈالیں۔ شہباز شریف ڈیڑھ سال جیل کاٹ چکے ہیں لیکن ان پر ایک الزام بھی نہیں لگا۔

اسپیکر کو جوتا مارنے کی دھمکی اور نوٹس ملنے پر انھوں نے کہا کہ صرف اللہ سے ڈرتا ہوں اور کسی بھی انسان سے معافی نہیں مانگ سکتا،قومی اسمبلی کا جو اسپیکر ایوان میں ناموس رسالت ﷺکی بات نہ کرنے دے توامید نہیں کہ وہ صحافت کی بات کرنے دے،اسلام آباد میں 2 دن پہلے پیمرا کے سابق چئیرمین اور سینیر صحافی ابصار عالم کو پارک میں گولی ماری گئی۔آج تک کسی کو پتہ نہیں ہے کہ وہ لوگ کون تھے۔ یہ واضح معلوم ہوتا ہے کہ اب صحافیوں کو جان کا خطرہ بھی ہے،جس طرح یہ واقعہ ہوا اس پر ضروری ہے کہ پارلیمان اس معاملےکواٹھائے اور کل قومی اسمبلی میں یہ معاملہ اٹھایا جائے گا۔

سابق وزیراعظم نےکہا ہے کہ کابینہ اجلاس میں سیاسی جماعتوں کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے اور پھر اس ہی کالعدم جماعت سے مذاکرات بھی کئے جاتے ہیں،سیاسی جماعتوں کو کالعدم کرنا کابینہ کا اختیار نہیں اور انھیں اپنے اختیارات کا علم نہیں۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت کے لئے خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے، جج اعظم خان نے استفسار کیا کہ آپ کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ اب کیسے ہیں؟شاہد خاقان نے جواب دیا کہ بیرسٹر ظفر اللہ ابھی کورونا پازیٹو ہیں، آئندہ سماعت پراگر نیگیٹو ہوئےتوعدالت آجائیں گے،شاہد خاقان عباسی کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت مل گئی۔

  • India has so far administered nearly 130m doses of vaccine, the most in the world after the US and China. Yet, with a population of 1.38 billion, this still means only 8% of people have received at least one vaccine.

  • بیشرم تم اپنی جیب ڈھیلی کرو اور کچھ ارب لگا کے ویکسین منگواو اور سارے پاکستان میں تو نہیں اپنے حلقے کے پٹواریوں کو ہی لگا دو۔۔

  • یہ پاگل اونٹ پاکستان کو سپر پاور بنا کر گیا تھا جبکہ وہ بھی ویکسین کے حصول میں لڑ رہے ہیں لیکن جب ہر ہر پارٹی کے لیڈر جی بھر کر ملک کو لوٹیں اور پیسہ لے کر دوسرے ملکوں میں لے جائیں تو ویکسین وہ ملک ہی خریدسکتے ہیں جس ملک کا مال لٹ جاے اسے خیرات بھی مل جائے تو بھی بڑی بات ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >