وزیراعظم عمران خان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس خود چلاتے ہیں ؟

عمران خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بھارتی فلم کا کلپ شیئر کر کے کیوں ڈیلیٹ کیا؟

وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے بتایا کہ عمران خان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ چلانے کے لیے سوشل میڈیا ٹیم موجود ہے مگر کبھی کبھار وہ خود بھی کوئی پوسٹ شیئر کر دیتے ہیں۔

ڈاکٹر ارسلان خالد نے بتایا کہ چند روز قبل بھارتی فلم کا شیئر کیا گیا کلپ بعد میں ڈیلیٹ کرنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ فلم ’انقلاب‘ کا یہ کلپ انسٹاگرام چلانے والی ٹیم کے ایک ممبر نے شیئر کیا تھا کیونکہ اس ویڈیو کے مناظر موجودہ صورتحال اور حزب اختلاف کی بےچینی کی صحیح عکاسی کررہے تھے۔

پوسٹ کو بعد میں ہٹانے سے متعلق ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ کوالٹی کنٹرول کی معمول کی جانچ جو کچھ گھنٹوں کے بعد ہوتی ہے، اس کلپ کو حذف کرنے کا باعث بنی۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر ارسلان خالد نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے تمام تر ٹوئٹ خود شیئر کرتے ہیں اور خود ہی اسے مکمل طور پر چلاتے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>