وزیراعظم کی مزید ٹیکس لگانے کی بجائے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے اکنامک ایڈوائزری کونسل کے اجلاس میں عوام پر مزید ٹیکس لگانے کی بجائے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے آؤٹ آف باکس سلوشنز تجویز کرنے اورمعاشی استحکام و پائیدار بڑھوتری کے لئے روڈ میپ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس میں عمران خان نے کہا کہ اکنامک ایڈوائرزی کونسل کا مقصد معاشی ماہرین کی تجاویز سے استفادہ کرنا ہے، حکومتی کوششوں سے کاروباری فضا بہتر،کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہوا، حکومت کی کوشش رہی ہےمشاورت سے پالیسیاں تشکیل ،تسلسل یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ٹیکس نظام میں اصلاحات، آسان ،فعال بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، پائیدار معاشی استحکام و ترقی کےاقدامات پرمبنی روڈ میپ تجویز کیا جائے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >