پاک سعودیہ مضبوط تعلقات میں ایک اور بڑے معاہدے کی تیاری

پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط تعلقات میں ایک اور بڑے معاہدے کی تیاری کی جارہی ہے جس سے دونوں ملکوں کوایک دوسرے کے مزید قریب لے آئے گا۔

نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مارچ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو فون کرکےبلین ٹری منصوبے کا حصہ بننے کی خواہش کاا ظہار کیا تھا، دونوں ملکوں کے درمیان اس حوالے سے ایک بڑے معاہدے کی تیاری کی ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اورسعودی عرب کی حکومتوں کے درمیان ماحولیاتی بہتری کے اس معاہدے کے نکات فائنل ہوچکے ہیں، سعودی عرب نے گرین منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے معاہدے کی تفصیلات پاکستان کو بھجوادی ہیں۔
سعودی عرب سے بھجوایا گیے معاہدے کو منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھجوادیا گیا ہے جہاں اس منصوبے کی حتمی منظوری دی جائے گی۔

یادر ہے کہ محمد بن سلمان کے بلین ٹری منصوبے کی طرز پر گرین سعودیہ اقدام منصوبہ شروع کیا تھا، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ دونوں ممالک ماحولیاتی بہتری کیلئے مل کر کام کریں گے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>