اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران 56 بچے کورونا کا شکار، مریضوں کی تعداد7603

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 56 بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 7603 ہوگئی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں 10 سال سے کمر عمر 56 بچے کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں 11 سال سے 20 سال تک کے مریضوں کی تعداد6537، 21 سے 30 سال کے14،469 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ڈی ایچ او کے مطابق 31 سے 45 سال کے مریضوں کی تعداد20،209 ، جبکہ 46 سے 60 سال کے مریضوں کی تعداد 13،634 ہوچکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 5ہزار857 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جس کے بعدمجموعی مریضوں کی تعداد7 لاکھ78 ہزار238 تک پہنچ چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے98 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد موذی مرض سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 16،698 ہوچکی ہے۔
این سی او سی کے اعداد وشمار کے مطابق مریضوں میں سے6 لاکھ76ہزار605 افرادنے کورونا کو شکست دی اور صحت مند ہوگئے، ملک میں اس وقت ایکٹو مریضوں کی تعداد84،935 جبکہ تشویش ناک مریضوں کی تعداد4 ،593 ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>