ویل ڈن پنجاب پولیس !سہما ہوا پھول سا بچہ ، پھول کھلونے اور تحفے

ویل ڈن پنجاب پولیس !سہما ہوا پھول سا بچہ پھول کھلونے اور تحفے یہ مناظر بڑے ہی دل خوش کن ہیں کہ پولیس اہلکار ایک معصوم بچے کو پھول پیش کر رہے ہیں ،ہوا یوں کہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک شقی القلب شخص ایک معصوم بچے کو بری طرح تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ شخص راولپنڈی کا رہائشی ہے اور درزیوں کا کام کرتا ہے یہ بچہ اس کا سوتیلا بیٹا ہے جو اس کی بیوی کے پہلے خاوند میں سے ہے،اس بد نصیب نے گھر میں پڑا پھل بلا اجازت کھا لیا بس اس تھڑ دلے شخص کا پارہ چڑھا اور اس نے پلاسٹک کا پائپ لے کر اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،آنا فانا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئ اور جس کسی نے دیکھا دل تھام کر رہ گیا۔

سی سی پی او راولپنڈی نے فوری طور پر اس ویڈیو کا ایکشن لیا اور بچے پر تشدد کے ذمہ دار کو گرفتار کر لیا گیا ،لیکن اس سے زیادہ خوب صورت ایکشن ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔ سی سی پی او کی ھدایت پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او اپنی ٹیم کے ہمراہ بچے کے گھر پہنچے اسے پھول پیش کئے گود میں لے کر پیار کیا تحفے میں کلرنگ بکس اور من پسند کھلونے اس کے سامنے ڈھیر کر دئیے۔

بلا شبہ راولپنڈی پولیس کا یہ اقدام ایک خوبصورت اور قابل رشک مثال ہے جسے سراہا جانا قرین انصاف ہے، کیوں نہ ہو پنجاب پولیس کا یہ روپ اس کا امیج بلند کرنے کا باعث بنے گا اور عوام کا کھویا ہوا اعتماد بحال کرانے کی خوبصورت کاوش، یہ کمیونٹی پولیسنگ کی بہترین عملی مثال ہے۔

پولیس ہمارے جان و مال اور عزت و آبرو کی محافظ ہے اور ایسے مناظر عوام اور پولیس میں خلیج دور کرنے میں معاون ثابت ہوں گے، اور پولیس والے یاد رکھیں اگر وہ اپنے رویوں میں بہتری لاتے ہوئے عوام کو عزت دیں گے تو بدلے میں لوگ انہیں دوگنی تکریم اور محبت سے نوازیں گے، ویل ڈن پنجاب پولیس۔

  • badlay mayn izzat takreem tou pata nhi milay ya nahi lakin Labaik walon say inki jan zaroor ganwayen gay…. Failed govt has made police looking like a clown in all this, Shahbaz Shareef was right in using police and that is the only way to keep the writ of the govt.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >